پانی سے بھرا ہوا گلاس دس منٹ پکڑے رکھیں

ایک دن میں نے اپنے ہاتھ میں پانی سے بھرا ہوا گلاس پکڑ کر اپنے students سے پوچھا اس کا کیا وزن ہوگا ۔
‘‘پچاس گرام’’، ‘‘سو گرام’’، ‘‘ایک سو پچیس گرام’’۔سب اپنے اپنے انداز سے جواب دینے لگے۔
‘‘میں نے کہا ،میں خود صحیح وزن بتا نہیں سکتا، جب تک کہ میں اس کا وزن نہ کرلوں! میں نے کہا ‘ کیا ہوگا اگر میں اس گلاس کو ایک منٹ کے لیے اسی طرح اٹھائے رہوں….؟’’
‘‘کچھ نہیں ہوگا!’’ طالب علموں نے جواب دیا۔
‘‘ٹھیک ہے، اب یہ بتاؤ کہ اگر میں اس گلاس کو ایک گھنٹے تک یوں ہی اٹھائے رہوں تو پھر کیا ہوگا….؟’’
‘‘آپ کے بازو میں درد شروع ہوجائے گا۔’’ طلباء میں سے ایک نے جواب دیا۔
میں نے کہا ‘‘ آپ لوگوں نے بالکل ٹھیک کہا۔اب یہ بتاؤ کہ اگر میں اس گلاس کو دن بھر اسی طرح تھامے رہوں تو پھر کیا ہوگا….؟’’
‘‘آپ کا باوزو شل ہوسکتا ہے۔’’ ایک طالب علم نے کہا۔‘‘آپ کا پٹھا اکڑ سکتا ہے’’ ایک اور طالب علم بولا، ‘‘آپ پر فالج کا حملہ ہوسکتا ہے۔ آپ کو اسپتال لازمی جانا پڑے گا!’’ ایک طالب علم نے جملہ کسا اور پوری گلاس قہقہے لگانے لگی۔
‘‘ میں نے کہا اس دوران کیا گلاس کا وزن تبدیل ہوا؟
‘‘نہیں۔’’ طالب علموں نے جواب دیا۔
میں نے کہا تو پھر بازو میں درد اور پٹھا اکڑنے کا سبب کیا تھا….؟’’
طلبہ نے کہا گلاس کا بہت دیر تک اُٹھائے رکھنے سے ہاتھ میں درد شروع ہوا ۔
میں نے کہا اچھا اگر ہم گلاس کو دیر تک اٹھائے رکھیں تو درد ہوگا ۔اس کا حل کیا ہے؟
ایک طالب علم نے اس کا حل یہ ہے کہ گلاس نیچے رکھ دیا جائے ۔
‘‘بالکل صحیح!….
میں نے کہا پیارے بچو ہماری زندگی کے مسائل بھی کچھ اسی قسم کے ہوتے ہیں۔ آپ انہیں اپنے ذہن پر چند منٹ سوار رکھیں تو وہ ٹھیک لگتے ہیں۔انہیں زیادہ دیر تک سوچتے رہیں تو وہ آپ کے لیے سر کا درد بن جائیں گے۔ انہیں اور زیادہ دیر تک تھامے رہیں تو وہ آپ کو فالج زدہ کردیں گے۔ آپ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
دیکھیے….!اپنی زندگی کے چیلنجز (مسائل) کے بارے میں سوچنا یقیناً اہمیت رکھتا ہے۔لیکن…. اس سے کہیں زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہر دن کے اختتام پر سونے سے پہلے ان مسائل کو ذہن سے اُتاردیا جائے۔ اس طریقے سے آپ کسی قسم کے ذہنی تناؤ میں مبتلا نہیں رہیں گے۔ اگلی صبح آپ تروتازہ اور اپنی پوری توانائی کے ساتھ بیدار ہوں گے اور اپنی راہ میں آنے والے کسی بھی issue کسی بھی چchallenge کو آسانی سے Handle کرسکیں گے۔ لہٰذا گلاس کو یعنی مسائل پر غیر ضروری سوچ بچار کو نیچے رکھنا اور بھول جانا ہی مسئلہ کا حل ہے ۔آج سے آپ لوگ اپنے اندر منفی سوچ کو نکال دیں گے ۔مسائل کے بارے میں صرف سوچنا نہیں بلکہ ایک ایک کرتے ہوئے حل تلاش کرنا بھول جانا ۔
اس مضمون سے آپ نے کیا سیکھا نیچے comments کرتے ہوئے ضرور بتائیں ۔اگر آپ کے پاس کوئی Better Idea ہو تو ہمیں ضرور شیر کریں ۔
آپ کے Ideas کو ہم website پر شیر کریں گے ان شاءاللہ ۔
الحمدلله
Bhut achi misal di
Barkallahu feekum