وہ کام جو آپ کی قدر وقیمت کو  بڑھا دے ۔

آج آپ ایک   white paper   لیں ۔ایک pen  لیں ،ایک کمرے میں دروازہ بند کر کے بیٹھ جائیں ،ذرا سا سنجیدہ   بن جائیں ، ان لوگوں کے نام لکھنا شروع کریں  جنہوں نے آپ پر  بچپن سے  آج تک  زندگی کے کسی نہ  کسی موڑ  پر آپ پر احسان کیا ہو،آپ کی مدد کی ہو،آپ کی  ہمت افزائی کی ہو  ،آپ کے ساتھ ہمدردی کی ہو۔ان میں آپ کے ماں باپ بھی ہو سکتے ہیں ،بھائی بہن بھی ہوسکتے ہیں ،دوست واحباب بھی ہوسکتے ہیں، آپ کے رشتہ دار بھی ہوسکتے ہیں ،آپ کے ٹیچرس بھی ہوسکتے ہیں،  آپ کے پڑوسی بھی ہوسکتے ہیں ۔کوئی بھی ہوسکتے  ہیں ،ان سب کی لسٹ بنائیں ۔آپ دیکھیں گے ان کی لسٹ لمبی ہوتے جاتی ہے ۔list جس قدر لمبی  ہوتی جائے ہونے دیں ۔

اب اس کے بعد ایک دوسر ا Paper  لیں  ،اس  Paper  میں ان لوگوں کا نام لکھنا شروع کریں  جن پر آپ نے احسان کیا ہے یا مدد کی ہے ،یا ہمت افزائی ہے ،یا کسی بھی طرح ان کی ترقی میں آپ نے ساتھ دیا ہو ۔اب آپ دیکھیں  گے  کہ آپ کا قلم   بہت ہی آہستہ آہستہ چل رہا ہوگا ۔اب آپ کو دماغ پر زور دینا پڑھ رہا ہوگا ،نام یاد  نہیں آرہے ہیں ہوں  گے ،بلکہ  list  پہلے  کے مقابلے میں چھوٹی ہوتی ہوئی نظر آئیگی ۔الا ماشاءاللہ ۔کچھ لوگوں کی دوسری  list   لمبی ہوجائیگی ۔اب خود اپنا جائزہ لیں کہ آپ کی پہلی  list  لمبی ہے یا دوسری list  لمبی ہے ۔

اگر آپ کی پہلی list  لمبی ہے تو غور کریں کہ ہم نے کتنے لوگوں کے احسانات لئے ہیں لیکن  بدلے میں ہم نے بہت کم لوگوں کی مدد کی ہے ،بہت کم لوگوں پر احسان کیا ہے ۔ہماری جانب سے خیر کا کام بہت کم ہورہا ہے ۔ آج سے ارادہ کر لیں کہ ہم اپنے خیر کو بڑھائیں گے ۔اپنی مدد ک وسیع کریں گے ۔اپنی جانب سے لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں ۔

ہاں اگر آپ کی دوسری  list  بڑی ہے تو آپ   حقیقت میں بہت اچھے ہیں اللہ آپ  کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کیا ہے اسی لئے آپ سے بھلے کام زیادہ لے رہا ہے ۔اگر ہماری ذات سے  بھلے کام زیادہ ہورہے ہیں تو سیدھی بات ہے اللہ ہم سے خوش ہے ۔ پیارے نبی کا فرمان بھی ہے خیر الناس من ینفع الناس ۔لوگوں میں بہترین آدمی وہ ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔یہ لسٹ اپنے پاس رکھیں بس۔کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ،لیکن اپنے ضمیر سے ضرور سوال کریں کہ  کیا اب مجھے بدلنے کی ضرورت ہے یا نہیں ؟

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.8 / 5. Vote count: 16

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply