نکاح کے فائدے

نکاح کرنے سے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

٭… انسان اپنے آدھے ایمان کو مکمل کر لیتا ہے ۔

٭… نکاح کرنے سے مجامعت اور ہم بستری سے ثواب ملتا ہے ۔

٭… نکاح کرنے سے انسان گناہوں سے محفوظ رہتا ہے۔

٭… نکاح کرنے سے اولاد اگر بچپن میں مر گئی تو روز قیامت والدین کے حق میں سفارش کرے گی ۔

٭… اور اولاد صالح ہوئی تو جو بھی عمل صالح کرے گی تو والدین کو اس کا ثواب ملتا رہے گا۔

۔٭… بیوی کا خرچ جائز طریقے سے (نان ونفقہ) دینے پر شوہر کو ثواب ملتا ہے ۔

٭… اولاد کی اچھی تعلیم وترتیب دینے پر ثواب ملتا ہے ۔

٭…اولاد کے اخراجات (یعنی نان ونفقہ) دینے پر اجر وثواب ملتا ہے۔

٭… امور خانہ داری میں مدد ملتی ہے ۔

٭… ناکح کو غلط کاریوں سے حفاظت ملتی ہے ۔

٭… جو اولاد ہو گی اس سے امت میں اضافہ ہو گا اور ا س پر آپ صلی الله علیہ وسلم فخر فرمائیں گے ۔

٭…نکاح صالح اولاد کا واحد ذریعہ ہے اور صالح اولاد میں دین ودنیا کے بڑے بڑے فوائد وموجود ہیں

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.4 / 5. Vote count: 8

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply