میں متقی کیسے بنوں؟

ناظرین ہم  اکثر  وبیشتر جمعہ کے موقعہ پر،جلسوں میں فجر کے بعد درس میں   یا عام تقریروں  ایک لفاظ بار بار سنتے ہیں ،تقوی۔متقی  بنو ،متقی بنو ،تقوی اختیار کرو ،وغیرہ ،لیکن کوئی یہ نہیں  بتاتا کہ تقوی کیسے حاصل کیا جائے  کیسے پیدا کیا جائے ،علماء کرام   تقوی کی فضیلت  بتاتے ہیں یا نہ ہونے کی صورت میں  عذاب کی دھکمی سناتے ہیں۔ آج کسی بھی چیز    یا دھمکی سنانے کے بجائے اس کو کیسے حاصل کیا  جائے رہنمائی کریں تو زیادہ بہتر ہے۔چلئے ہم آپ کو بتائیں گے تو تقوی کو کیسے ھاصل کیا  جائے ۔

1 آپ کچھ بھی کرنے جائیں تو  پہلے یہ دیکھیں کہ اس کام سے اللہ خوش ہوتا ہےیا ناراض ہوتا ہے؟اگر خوش ہوتا ہے تو کام کریں اگر ناراض ہوتا ہے اس کو نہ کریں ،جیسے آپ  ایک تاجر ہیں،نان گیارنٹی والا سامان بھی گیارنٹی والا بتا کر زیادہ قیمت لیتے ہیں  ،ظاہر بات ہے  اس  کام سے اللہ ناراض ہوتا ہے اس سے رک جائیں  اسی سے تقوی  پیدا ہوتا ہے۔

2 سونے سے پہلے عذاب قبر کو  یاد دکریں ،رات میں جب کبھی نیند بیدار ہوجائے تو عذاب قبر کو یاد کریں ،قبرستان کے پاس سے گزریں تو عذاب کو یاد کریں،نہاتے ہوئے کبھی گرم پانی  سر پر ڈال لیں  پھر عذاب کا تصور کریں ،جہنم کا تصور کریں ،کبھی گرم پانی ہاتھ رکھ کر دیکھیں ،ان تمام چیزوں سے اللہ کے عذاب کا تصور  کریں اس سے   آپ کا دل  نرم ہوگا ،پھر دھیرے دھیرے تقوی پیدا ہوگا۔

3 جب جب وقت ملے قرآن مجید کی تلاوت کریں ،کبھی دیکھ کر کبھی بنا دیکھے،کبھی نماز کے لئے جلدی آگئے ،سنت پڑھنے کے بعد بھی  5 منٹ باقی ہیں  تو قرآن لے کر تلاوت کریں،  عصر کے بعد دکان میں بیٹھے ہوئے ہیں   آپ کے موبائیل مین کسی اچھے قاری کی تلاوت لگا دیں،گھر میں فجر کے بعد   مکہ لایئو لگادیں وہاں  لوگوں کا طواف کرنا،پیاری آواز مین بیاگ گراونڈ    سے تلاوت سننا بہت اچھا لگتا ہے آپ کے اندر عجیب قسم کی روحانیت کا احساس ہوتا ہے،کار مین جارہے ہیں تلاوت لگائین،آپ سفر میں ہین ہید فون لگا کر تلاوت سنیں اسی سے تقوی پیدا ہوگا ۔

4 رمضان کے علاوہ  بھی پیر اور جمعرات کا روزہ رکھیں ،روزے کی وجہ سے بہت سارے گناہ سے بچ جاتے ہیں،جب گناہ سے بچتے رہیں  گے یہیں سے تقوی پیدا ہوتا ہے ،اس روزے سے   آخرت تو فائدہ  ہوگا ،اس  کے ساتھ ساتھ دنیوی فائدہ ہوگا ،اگر ویٹ بڑھ رہا ہے کنٹرول ہوگا،بلکہ ویٹ لاس ہوگا ،پیٹ کا نظام ٹھیک ہوگا ۔

5  اپنے رشتو دارون کے ساتھ ،دوستون  کے ساتھ ،پڑوسی کے ساتھ صلہ رحمی کریں ،اپنے صوفے پر بیٹھ کر   غور کریں  آپ کے کتنے رشتہ دار ہیں جن سے سالوں سے بات چیت نہیں ہوئی،جن سے سالوں سے ملاقات نہیں ہوئی ۔اپنا فون اٹھائین  ایک کال کر کے   ان سے بات کریں،اگر کبھی   چھٹی میں  ہیں رشتہ دار قریب رہتے ہیں ان سے ملاقات کرنے جائیں،اپنے بچوں کو بھی ملاقات کے لئے لے جائین،کبھی  چھوٹے چھوٹے  تحفے دیں ۔اس سے تقوی پیدا ہوگا ۔

6 آپ کے سرکل میں بہت سارے دوست ہوں گے،ان مین کچھ نیک ہوں گے کچھ برے لیکن آپ  نیک دوستوں کے ساتھ رہیں ،جو دوست نیک ہیں ان کو بار بار بلائیں،ان کی عزت کریں ،ان سے محبت کریں،نیک دوستوں کی قدر کریں ،نیک دوستون سے  ساتھ رہنے کا فائدہ یہ ہوگا،کہ وقت پر نماز ادا ہوگی،غیبت سے بچیں گے،گالی  گلوچ سے محفوظ رہیں گے،وہ آپ کو دھوکا نہیں دیں گے،بے وجہ قرضہ نہیں مانگیں گے،بری عادتوں  سے محفوظ رہین گے،

8 آپ کچھ بھی نیک کام کریں   اس میں اخلاص پیدا کریں ۔صرف اللہ سے امید رکھیں لوگوں کی تعریف  کے لئے  بالکل نہ کریں ۔ان چھوٹے چھوٹے کاموں سے تقوی پیدا ہوگا ۔اگر اپ متقی بن جائیں گے   ہر میدان میں کامیاب  ہوتے جائیں گے۔ کیوں کہ آج مارکیٹ مین متقی لوگوں کی مانگ ہے،ڈمانڈ ہے،دھوکہ  دینے والے ،جھوٹ بولنے  والے ہزاروں کی تعداد میں ملین گے لیکن اس بڑے ہجوم میں متقی    لوگ یکا دکا  ہی ملیں گے۔

آپ متقی ہیں یا نہیں اپنا  ٹیسٹ لیں ۔

1 دکان سے کچھ سامان لیا  دوکان دار نے  پیسے کم لئے یا  آپ  کو کچھ سامان زیادہ  آیا کیا اس وقت واپس کرنے کو دل کرتا ہے؟اگر واپس کرنا دل بولتا ہے  تو سمجھ لین کہ تقوی  پیدا ہورہا ہے۔

2 کوئی پڑوسی  کسی مجبوری میں  کوئی مہنگی چیز بالکل سستی دیتا ہے   تو کیا سستی لے لیں گے؟اگر اس مقعہ فائدہ اٹھا لیتے ہیں  تو سمجھ لیں تقوی نہیں ہے۔

3 آپ کے   خاندان میں کوئی پریشان رہتا ہے  وہ پھر بھی آپ سے مدد نہیں مانگتا ہے کیا  آپ اس کی مدد کریں گے ؟اگر مدد  کرتے ہیں تو تقوی ہے اگر ان کے مانگنے کا انتظار کرتے ہیں  مانگنے سے پہلے نہیں دیتے ہیں تو پھر تقوی کمزور ہے ۔اس طرح اپنا ٹیسٹ لیتے رہیں ۔

4 اگر آپ  کسی کمپنی یا ادارہ یا دکان میں کام کرتے ہیں کیامرہ  ہوتو ٹھیک کام کرتے ہیں  اگر نہ ہوتو کام ٹھیک نہیں ہوتا ہے تو پھر تقوی کمزور ہے،

5 اگر آپ   کو گناہ کا موقعہ ملتا ہے  اور اس کے بارے مین کسی کو  پتہ چلنے کا اندیشہ بھی  نہ  ہو  پھر بھی  گناہ سے بچتے ہیں تو سمجھیں  تقوی ہے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply