میرا شوہر جھگڑ ا نہیں کرتا اس لئے مجھے طلاق چاہئے

قارئین آج صبح اخبار پڑھتے ہوئے ایک عجیب وغریب خبر پر  نظر پڑی ۔خبر یہ ہے کہ اتر پردیش کی ایک خاتون نے  اس لئے طلاق کا مطالبہ کیا ہے کہ اس کا شوہر اس سے لڑتا نہیں ہے جھگڑتا نہیں ہے۔وہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر   اس کی ہر بات نہ مانے ،ہر کام  میں ساتھ نہ  دے تھوڑا لڑتا جھگڑتا بھی رہے ۔ہاہاہاہاہاہاہا دیکھا آپ نے ایسے لوگ بھی رہتے ہیں۔اس خاتون کا کہنا ہے  کہ اس کا شوہر   ہر کام میں اس کا ساتھ دیتا ہے ،اس کی عزت کرتا ہے ،اس سے محبت کرتا ہے ، مجھے ایسا شوہر نہیں چاہئے ،تھوڑا لڑتا رہے ،جھگڑتا رہے ،ناراض بھی ہو ،ہلکا  سا غصہ بھی ہو۔اس لئے  اس طلاق لینا چاہا ۔لیکن اس کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اب   اس کے شوہر سے کہا جا رہا ہے کہ   جب وہ اپنی بیوی کو  خوش ہی رکھنا چاہتا ہے تو   تھوڑا غصہ بھی کر لے ۔تھوڑی سی لڑائی بھی کر لے ۔شاید اس  خاتون کو   تھوڑ ے سے ناراض ،تھوڑے  سے روٹھنے والے ،جن کو منا یا جا سکے،جن کے نخروں کو  دیکھا جائے ،پسند ہوں گے ۔

دوستو زندگی  یقینا زندگی خوش وخرم رہنے کا نام ہے ۔یہ روٹھنا ،منانا ،آنکھیں ٹیڑی کرنا ،منہ بنانا ،کبھی کھائے بنا  چلے جانا ،کبھی  غصہ کے بعد منانا ،یہ لطف کو دوبالہ  کر دیتی ہیں۔

االلہ کے رسول  بھی اپنی ازواج مطہرات سے غصہ ہوتے تھے ،کبھی ناراض ہوتے ،پھر   اپنی ناراضگی کو ختم بھی کرتے تھے ۔اماں عائشہ صدیقہ ر ضی اللہ عنھا بھی  نبی پر کبھی غصہ ہوتیں ، پیارے نبی  کہتے ہیں ائے عائشہ جب تم غصہ ہوتی ہو تو مجھے پتہ چلتا ہے ،جب  تم خوش  ہوتی ہوتو  بھی پتہ چلتا ہے ۔اماں عائشہ صدیقہ نے کہا   وہ کیسے ائے اللہ کے رسول ؟

آپ نے کہا جب تم  خوش رہتی ہو تو محمد کے رب کی قسم کہتی ہو،جب ناراض ہوتی ہو تو ابراہیم کے رب کی قسم کہتی ہو۔دیکھا آپ نے یہ سب   زندگی کا حصہ ہیں۔زندگی میں ہمیشہ ایک ہی انداز نہیں چل سکتا ہے ،کبھی  خوشی ،کبھی غم ،کبھی  ہنسی ،کبھی  ناراض ، اسی میں زندگی کا مزہ ہے ۔زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔جو زندہ دل ہوتے ہیں وہ سب کو خوش  رکھتے ہیں ۔جو مردہ دل ہوں  وہ کیا خاک  جئیں ۔

ہاں یہ بات صحیح ہے کہ  میاں بیوی کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے ،جھگڑالو نہیں ہونا چاہئے ،ہر چھوٹی بات پر غصہ نہیں ہونا چاہئے ،ایک دوسرے کو سمجھنا چاہئے ،جذبات کی قدر کرنا چاہئے ،احساسات کو سمجھنا چاہئے ،خیالات کو سمجھنا ہوگا ،مزاج کو بھی سمجھنا ہوگا ۔اگر ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں  تو پھر زندگی بڑی  خوشیوں بھری ہوتی ہے ۔اور ہمیشہ اللہ سے دعا بھی کرتے رہنا چاہئے کہ شیطان  کے وسوسوں سے بچائے ،شیطان کے  حربوں سے بچائے ،شیطان کے مکر وفریب سے بچائے ،کیوں کہ دنیا میں شیطان نہیں چاہتا کہ میاں بیوی خوش رہیں۔اس کا کام ہی دونوں میں اختلافات پیدا کرنا ہے ،دونوں کو جدا کرنا ہے ۔اسیے موقعہ پر سمجھدار لوگ شیطان کو کامیاب ہونے نہیں  دیتے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4 / 5. Vote count: 13

No votes so far! Be the first to rate this post.

2 thoughts on “میرا شوہر جھگڑ ا نہیں کرتا اس لئے مجھے طلاق چاہئے

Leave a Reply