موبائیل  سے میں نے کیا سیکھا

ہم میں سے  ہر ایک کے پاس موبائیل ہے ،موبائیل ہماری زندگی کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے،موبائیل  کے بغیر    آج ہم ناکام اور ادھورے محسوس  کرتے  ہیں،ہمارے کاروبار ،ہماری تجارت ،ہماری نوکری  ہمارے رشتے ،ہم سے جڑی ہوئی ہر چیز  موبائیل سے جڑی ہوئی ہے۔یہ موبائیل ہر وقت ہمارے ساتھ رہتا ہے ہمارے ہاتھوں میں رہتا ہے ،جب ہم کھانا کھاتے ہیں تب بھی ہاتھ میں رہتا ہے،جب چلتے ہیں تب بھی ،جب سفر میں ہوتے ہین تب بھی ہاتھ میں ،جب ڈرائیونگ  کرتے ہیں  تب بھی نگاہوں کے سامنے ،جب سوتے  ہیں تو  آخری مرتبہ اسی کو دیکھ کر تکیہ کے پاس رکھ کر  سوتے ہیں ،جب اٹھتے ہیں تو سب سے پہلے اسی  کو دیکھتے ہیں،یہ موبائیل ہمارے سارے کاموں کو آسان  بناتا ہے،ہمارا کاروبار  آسان بناتا ہے،بلکہ  بہت سارے لوگوں  کا کاروبار ہی مکمل طور پر  موبائیل پر ہوتا ہے ۔روزانہ لاکھوں کروڑوں  کا کاروبار اسی موبائیل پر ہوتا ہے ۔اسی موبائیل  کے ہم ساری دنیا سے جرے ہوئے ہیں ۔یہ موبائیل اپنی ذمہ داری برابر نبھاتا  ہے۔یہ جس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے  اس کو کبھی نہیں بھولتا ۔مان لیں ہم موبائل پر Game کھیل رہے ہوںvideo   دیکھ رہے ہوں.Facebook چلا رہے ہوں ،WhatsApp  چیک کر رہے ہوں ، الغرض کچھ بھی کر رہے ہوں  جب  اچانک کسی کا Call  آجاتا ہے  تو ہمارا موبائل کیا کرتا ہے؟*

ہمارا موبائل سب چھوڑ کراس کام میں لگ جاتا ہے  جس کے لئے اس کو  بنایا گیا ہے یعنی   call  کی کی طرف توجہ دلاتا ہے۔

موبائیل  یہ نہیں دیکھتا کہ ہمارا Game last Level   پر ہے ،وہ یہ  نہیں دیکھتاکہ  video  کا آخری  سین   ہے وہ یہ  نہیں دیکھتا کہ ہمیں کسی کو ریپلائی کرنا ہے اسے کچھ بھی پروا نہیں ہوتی  کہ  کیا ہو رہاہے یہ سب چھوڑ کر اپنے مقصد میں لگ جاتا ہے۔

لیکن افسوس صد افسوس  ہم لوگوں پر ،ہم  تو اس موبائل سے بھی بدتر  ہوگئے  ہین ،موبائیل جس مقصد کے لئے بنایا گیا  وہ سب سے پہلے اپنے مقصد کو پورا کرتا ہے  باقی سب کاموں کو روک کر اصل مقصد کو پورا کرتا ہے  لیکن ہم کو جس مقصد کے لئے پیدا گیا ہے اس کی طرف دھیان ہی نہیں دیتے ہیں ۔اللہ نے ہماری پیدا ئس کا مقصد یہ بتا یا  وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون ،مین جنوں اور انسانوں کو محض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے ،ہمارا موذن ہمیں روزانہ پانچ وقت ہمارامقصد یاد دلاتا ہے لیکن اس کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا ۔

ہم دوسروں سے  دعا کی درخواست کرتے ہیں،عمرہ کرنے  والوں سے حج کرنے والوں سے  دعاوں کی درخواست کرتے ہیں کامیابی کی دعا کراتے ہیں لیکن  خود  حی علی الفلاح   کی آواز پر مسجد نہیں جاتے ۔

ہم کیوں اپنے مقصد کو بھول جاتے ہیں ؟ہم کیوں اپنے مقصد کو نظر انداز کرتے ہیں؟ہمارا موبائیل   ہمیں  سکھاتا ہے لیکن ہم سیکھنے تیار نہیں ہیں۔

ہمارا  ،وبائیل ہمارا نامہ اعمال ہے ،جو ہمارے سارے خفیہ کاموں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ہمارا موبائیل      ہمارے لئے کراما کاتبین کی طرح ہے ،جو ہمارے سارے کاموں کو نوٹ کرتا ہے۔ وہ ہمیں  عزت کی بلندیوں تک پہنچا بھی سکتا ہے ،یا آسمان عزت  سے زمین پر پٹخ بھی سکتا ہے۔اس موبائیل سے عبرت حاصل کریں وہ جس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے وہ برابر اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے اب ہمیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی ضرورت ہے ۔

۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.4 / 5. Vote count: 10

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply