ماہ رمضان میں بچوں میں روزوں کی عادت کیسے پیدا کریں؟

ماہ رمضان میں بچوں میں روزوں کی عادت کیسے پیدا کریں؟
رمضان کی آمد کا سب کو بڑی شدت سے انتظار ہے ،گزشتہ رمضان گھروں میں ہی گزر ا ،اس سال امید ہے کہ مسجد یں آباد ہوں گی ان شاءاللہ ۔ماہ رمضان میں بچے بڑے خوش رہتے ہیں ،وہ روزے رکھنے کی تمنا بھی کرتے ہیں ،ماں با پ سے گزارش بھی کرتے ہیں کہ انہیں سحری کے لئے جگایا جائے ۔لیکن ماں باپ ہی ان کمزوری کو ،چھوٹی عمر کو دیکھتے ہوئے کبھی بیدار کرتے ہیں اور کبھی چھوڑ دیتے ہیں۔
کچھ بچے ایسے بھی ہیں جن کے ماں باپ چاہتے ہیں کہ وہ روزہ رکھیں ،لیکن وہ بچے روزوں کے لئے آمادہ نہیں ہوتے ہیں ۔ہم اسیے ہی بچوں کے لئے کچھ آئیڈیاز لائے ہیں تاکہ وہ بچے بھی روزہ رکھنے کی عادی بن جائیں ۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے رمضان کے روزے رکھیں تو ہمیں چند باتوں کی طرف دھیان دینا ہوگا ۔
1 سب سے پہلے بچوں کو اپنے بچپن کے قصے سنائیں ،آپ بچپن میں کیسے روزے رکھتے تھے ،کیسی تکالیف کا سامنا کرتے تھے ۔
2 بچوں کو سونے سے پہلے ہی سحری میں کیا کیا پکنے والا ہے مزے لے کر بتائیں ۔
3 سحری میں کیا پکائیں بچوں سے مشورہ لیتے رہیں ۔
4 سحری میں پکائی جانی والی چیزیں بچوں سے منگوائیں ۔
5 سونے سے پہلے بچوں کو بتائیں کہ انہیں سحری میں اٹھنا ہے ۔
6 جلد سونے کا ماحول بنائیں ۔
7 اگر روزے رکھیں گے تو کچھ انعام دینے کا وعدہ کرنا ۔انعام دنیوی بھی ہوسکتا ہے یا اخروی بھی ہوسکتا ہے ۔
8 بچوں کو بتائیں کہ اللہ خاص طور پر اجر لکھنے والا ہے ۔
9 جس دن بچے روزہ رکھیں اس دن ان کی خوب تعریف کریں ۔
10 اگر کوئی مہمان آجائیں تو ان کے سامنے ذکر کریں کہ ان کا بیٹا یا بیٹی روزے سے ہے ۔
11 بچے روزے سے ہوں تو ان کو مسجد لے جائیں ،مسجد میں جن دوستوں سے ملاقات کریں ان سے ذکر کریں کہ وہ روزے سے ہیں ۔
12 بچے روزے سے ہوں تو ظہر کے بعد مسجد ہی میں رہنے کی کوشش کریں ،جو لوگوں سے ملاقات کرتے رہیں تو بھوک پیاس کا احساس کم ہوگا ۔
13 بچے روزے سے ہوں تو عصر کے بعد تھوڑا باہر گھمانے لے جائیں جس سے ان کو بھوک پیاس کا احساس کم ہوگا ۔
14 سحری اور افطار میں بچو ں کو کچھ کاموں کی ذمہ داری دیں ،جس سے ان کے شوق میں اضافہ ہوگا ۔
15 پڑوسیوں کو دوستوں کو افطار کا سامان دے کر بھیجیں ،جس سے بچوں کا شوق بڑھ جائیگا ۔
16 بچوں کو ہر وقت ذکر اور قرآن کی تلاوت کے لئے ہی اصرار نہ کریں ،بلکہ کچھ کھیلنے کا بھی موقعہ دیں ۔
17 روزے کی حالت میں کبھی پینٹنگ کا کام بھی دیں جس سے وہ خوش ہوں گے ۔
18 روزے میں بچوں کے سامنے کوئی نہ کھائے ۔
19 روزوں کا ایک کیلنڈر بنائیں ،ہر دن ایک روزے پر ٹک Tick لگاتے جائیں جس سے بچوں میں شوق پیدا ہوگا ۔
20 ہاں اگر یہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی بچے روزہ نہ رکھیں تو غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ روزے ابھی ان پر فرض نہیں ہیں ۔ دعا کرتے رہیں کہ اللہ ان کے دلوں کو کھول دے ۔