لوگ آپ سے ضرور محبت کریں گے اگر آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لوگ دوسروں  سے محبت نہیں کرتے ہیں لیکن محبت کی امید رکھتے ہیں،لوگ دوسروں کی عزت نہیں کرتے لیکن عزت کی امید رکھتے ہیں۔لوگ دوسروں   پر بھروسہ نہیں کرتے لیکن دوسروں سے بھروسہ  کی امید رکھتے ہیں ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ سے محبت کریں تو یہ  چھوٹے چھوٹے  کام ضرور کریں ۔

سب سے پہلے لوگوں کو عزت دینا سیکھیں ۔آپ کا دوسروں کو عزت دینا آپ کو با عزت بنا دیتا ہے ۔جب آپ باعزت بنتے جائیں گے تو تبدیلی آسان ہوجاتی ہے ۔آپ نے کسی کو وقت دیا ،کسی کو مال دیا ،کسی کو مشورہ دیا ،کسی سے حال پوچھا ،کسی کی رہنمائی کی ،

کسی کو ہنر سکھایا ۔یہ ہنر سکھانا بہت بڑی بات ہے ۔ایک آدمی  صرف روٹی دیتے رہوگے تو وہ زندگی بھر محتاج ہی رہیگا ، لیکن اگر آپ نے روٹی کمانا سکھایا  تو وہ زندگی بھر محتاج نہیں ہوگا ۔

آپ نے کسی مسجد میں  نماز پڑھی  ،نماز کے بعد اعلان ہو ا،کسی مسجد کے لئے ،کسی مدرسہ کے لئے تو آپ اس میں حصہ لیں اگرچہ دس روپئے ہی کیوں نہ ہو۔

مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی ،نما ز کے بعد سامنے سے مسجد کے تعاون کے لئے ڈبہ گزرتا ہے تو ضرور اس میں کچھ ڈالیں ۔بھلے دس روپئے ہی کیوں نہ ہو۔دوسروں کا شکریہ ادا کرتے رہیں ۔گھر میں بیوی نے  ڈائینگ ٹیبل پر کھانا رکھا ،کھا لیا اب شکریہ ادا کریں ،آپ کے بچوں نے آپ کو پانی دیا ،چا ئے دیا تو ان کا شکریہ ادا کریں ۔آپ  دکا ندار ہیں ،کسٹمر  آپ سے چیزیں خریدتا ہے جاتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کریں ۔

اگر آپ کے پاس مال نہیں ہے  گھر میں بہت ساری  چیزیں استعمال میں  نہیں    آتی ہیں،سالوں گھر میں رکھی ہوئی ہیں ،آپ ان کو دیں جو ان کو استعمال کر تے ہیں۔کبھی Blood Donate  کریں ،کبھی  کسی جگہ والینٹر بن جائیں ،کوئی اچھا کام کریں تو ان کی ہمت افزائی کریں ۔آج سب لوگ نکتہ چینی  کرنے والے ہی ہیں ،آپ ان کی ہمت افزائی کریں ۔ان کے کاموں کی تعریف کریں ۔لوگوں میں خامیان تلاش کرنے کے بجائے خوبیاں تلاش کریں ۔ کسی کی  خوبی دیکھیں تو اس خوبی کو سراہیں ،دوسروں کے سامنے اس خوبی کا ذکر کریں ۔دوستوں کو  چھوٹے چھوٹے تحفے دیتے رہیں ۔

اگر آپ  میں کوئی بری عادت ہو تو اس کو چھوڑنے کی کوشش کریں ۔کچھ اچھی عادتیں پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔کچھ کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالیں ۔صبح سویرے واکنگ کی عادت ڈالیں ۔ہفتہ میں یا مہنہ میں ایک مرتبہ اپنے رشتہ داروں  کو دوستوں کو اپنے پاس بلائیں ۔یا ان کے پاس جائیں ۔اگر آپ ان چیزوں کو پیدا کریں گے تو تبدیلی کا آغاز ہوجائیگا ان شاءاللہ ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.3 / 5. Vote count: 10

No votes so far! Be the first to rate this post.

1 thought on “لوگ آپ سے ضرور محبت کریں گے اگر آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply