قرآن مجید حفظ کرانے کے طریقے۔

قرآن مجید حفظ کرانے کے طریقے۔
1 نیند سے بیدار ہوتے ہی نہ پڑھائیں۔
2 سونے کا وقت ہو تو نہ پڑھائیں۔
3 کھیل کے وقت نہ پڑھائیں ۔
4 کھانے کے وقت نہ پڑھائیں۔
5چھوٹی سورتوں سے آغاز کریں۔
6 جب پڑھائیں تو بچہ ہمارے مخارج کو دیکھ سکے۔
7 ایک ہی آیت کو بار بار دہرائیں۔
8 اکیلا دہراتا رہے۔
9 جب غلطی کرے تو اصلاح کا موقعہ دیں۔
10 جب تک ایک آیت اچھی طرح یاد نہ کرے دوسری آیت نہ پڑھائیں۔
11 ایک آیت یاد ہونے کے بعد دوسری آیت بار بار دہرائیں پھر دونوں آیتیں ملا کر دہرائیں۔ایک آیت کو دس مرتبہ پڑھائیں،پھر دوسری آیت کو دس مرتبہ اور دونوں آیتوں کو نلا کر پانچ مرتبہ پڑھائیں۔
12 بچہ جو آیتیں یا د کیا ہے ان آیتوں کو کسی اچھے قاری کی آواز سنائیں ،اور اس کے ساتھ دہرانے کے لئے کہیں۔
13 جب بچہ بار بار دہرا کر اکتا جائے تو تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔اس کے ساتھ دوسری باتیں کریں یا کوئی قصہ سنائیں۔
14 جب کوئی سورت یاد کر لے تو کچھ انعام دیں۔
15 بڑے بچوں کو یاد دلانے کا یک طریقہ یہ بھی ہے کہ جو آیتیں یاد کر رہا ہے اس کا واقعہ یا ان کا پس منظر سنائیں ،اس طرح ان جلد یاد ہوگا ۔
16حفظ کے لئے مختلف طریقے استعمال کریں،کبھی سن کر ،کبھی پڑھ کر،وغیرہ۔
17 بچہ جو بھی یاد کرتا ہے اس کو نماز میں دہرائیں۔لوگوں کے سامنے دہرائے،لوگ اس کو دیکھ کر خوش ہوں گے ،انعام دیں گے تو اور خوشی سے پڑھےگا۔
اسکول میں کیسے پڑھائیں؟
1 ایک طریقہ یہ ہے پوری کلاس کو ایک ساتھ کوئی آیت دہرائیں،ایک ایک پڑھاتے ہوئے پوری سورت پڑھائیں،پھر کسی اچھا پڑھنے والے بچہ کے ذریعہ دہرائیں۔
2 پھر سارے بچے الگ الگ سنائیں ۔
3 اس طرھ پڑھانے سے تجوید کی غلطیوں کی اصلاح مشکل ہوگی ،لیکن انفرادی طور پر سنتے ہوئے اصلاح کرنا پڑھےگا۔اگر کوئی طالب علم کسی دن غیر حاضر ہو تو سبق چھوٹ جائیگا ۔
4 استاذ طلبہ کی ادائیگی پر گہری نظر رکھے ۔
Very interesting facts, May Allah put Barakah your (all the team)knowledge. Ameen
thanks Brother