قرآن سیکھنا اور سکھاناکیسا ہے؟

قرآن سیکھنا اور سکھاناکیسا ہے؟
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ بخاری
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مین بہترین آدمی وہ ہے جو قرآن سیکھے ور سکھائے ۔
پیارے بچو دیکھا آپ نے کہ ہمارے نبی کہہ رہے ہیں قرآن کو پڑھنے والا دنیا مین اچھا آدمی ہے اور اس کو سکھانے والا بھی دنیا کا سب سے اچھا آدمی ہے ۔بچو ہمارے گھروں میں قرآن تو ہوتا ہے چلئے آج ہی سے اس کو سیکھنے کی کوشش کرین گے ،پڑھنے کی کوشش کریں گے ام شاللہ۔
بچو آپ جانتے ہیں نا یہ قرآن اللہ کی کتاب ہے ، اللہ نے حضرت جبرئیل کے ذریعہ ہمارے نبی پر ۲۳ سال کی مدت مین تھوڑا تھوڑا نازل کیا ۔اس قرآن میں زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا گیا ہے ۔اس قرآن کو پڑھیں گے تو ہر حرف پر ۱۰ دیکیاں ملتی ہین، بچو ایک مرتبہ آپ لوگ کسی بھی آیت کو لیں اور شمار کریں کہ اس مین کتنے حروف ہیں یعنی الفابیٹس ہین۔اگر دس ہین ۱۰۰ نیکیاں ،۵۰ ہین تو ۵۰۰ نیکیاں ،اگر ۱۰۰ ہیں تو ۱۰۰۰ نیکیاں ملتی ہیں ۔اس طرح قرآن پڑھ کر تھوڑی ہی دیر میں لاکھوں نیکیاں کما سکتے ہیں ۔
جو آدمی قرآن پڑھتے پڑھتے ماہر بن جائے تو اس کا مقام فرشتوں کے برابر ہوجاتا ہے ۔ آپ لوگ ہر دن قرآن پڑھیں ،یا قرآن کی تلاوت سنیں ۔لوگ گانے سنتے ہین ہم قرآن سنیں گے ان شاللہ۔یوٹیوب پر بہت سارے اچھے قاریون کی تلاوت ہے اس کو گھر میں بلند آواز سے لگا کر سنیں گے۔ہم اچھی آواز سے پرھنے کی پراکتس کریں گے ۔بچو روزانہ چند آیتیں یاد کیجئے ،اگر آپ کے پاس کوئی پرھانے والے عالم صاحب آتے ہیں ،زیادہ سبق لیجئے ،اگر کوئی پڑھانے والے نہین ملتے ہیں تو یوٹیوب پر معلم المنشاوی ہیں وہ بچوں کو قرآن پڑھاتے ہیں اس کو بار بار سنیں مشق کریں ۔قرآ ن سے محبت کریں ۔اس کی عزت کریں ۔