عید الفطر کے آداب ومسائل

1 عید الفطر  کی صبح غسل کرنا ۔ الموطا حدیث نمبر 428

2 صاف ستھرا   لباس پہننا         احمد

3خوشبو کا  استعمال کرنا              ابوداود

4طاق عدد میں کھجور کھانا       بخاری

5 عید گاہ جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا ۔مسلم

6عید گاہ کے لئے جلد نکلنا ۔ ممکن ہو تو پیدل جانا ۔ابن ماجہ

7 تکبیرات کہتے ہوئے عیدگاہ جانا ۔      دارقطنی

8 تکبیرات کے الفاظ یہ ہیں ۔         احمد

9 عیدگاہ میں کوئی سنت یا نفل نہیں پڑھیں گے ۔ابو داود

10 عیدگاہ میں اذان نہیں دیں گے۔ابو داود

11 عید گاہ میں اقامت نہیں ہوگی ۔ابو داود

12  دو رکعت  عید کی نماز   12 زائد تکبیرات کے ساتھ ادا کی جائیگی ۔پہلی رکعت میں  سورۃ الفاتحہ سے پہلے  7 تکبیرات ،دوسری رکعت میں  سورۃ الفاتحہ سے پہلے 5 تکبیرات ۔بخاری

13 پہلی رکعت میں  سورۃ الفاتحہ کے بعد  سورۃ الاعلی ،دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیۃ  پڑھیں گے۔

14عید گاہ میں پہلے نماز ہوگی پھر خطبہ ہوگا ۔

15نماز کےبعد خطبہ غور سے سننا ۔خطبہ کے ساتھ عام مسلمانوں کے لئے دعائیں ۔

16 عید کے دن ایک دوسرے کو مبارک بادی کا طریقہ ۔تقبل اللہ منا ومنکم          احمد

17  عید گاہ سے واپسی میں تکبیرات کہتے ہوئے راستہ بدل کر گھر آنا ۔بخاری

18 موجودہ  وبا ء  کے ختم ہونے اور محفوظ رہنے کی خصوصی دعا کریں ۔

کیا نہیں کرنا ہے؟

عید کے دن روزہ  رکھنا حرام ہے۔

عید کے دن قبرستانوں کی زیارت سنت نہیں ہے۔

وبا ء کے پیش نظر 

صرف سلام کرتے ہوئے مبارک بادی دیں

مصافحہ سے گریز کریں

معانقہ سے گریز کریں ۔

سوشیل ڈسٹینس  سے نماز ادا کریں

بھیڑ  جمع نہ کریں ۔بھیڑ سے فورا نکل جائیں ۔

دوسروں کے گھروں پر  ملاقات کے لئے  جانے کے بجائے فون پر  ہی بات کر لیں ۔

جس کو ہلکا سا بخار نزلہ کھانسی  ہو تو باہر نہ نکلے ۔

خود بھی محفوظ رہیں ،دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں ۔

نوٹ : اگر عید  جمعہ کے دن ہوتو  جمعہ کی نماز کے بجائے صرف ظہر کی نماز   پڑھ لیں کافی ہوجائیگا ۔لیکن امام جمعہ پڑھانا ہوگا ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 5 / 5. Vote count: 3

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply