علم میں زیادتی کی دعا

This is an image caption
علم میں زیادتی کی دعا
میرے پیارے چھوٹے چھوٹے بہنو اور بھائیو ،کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم اور آپ ہر دن صبح سویرے اسکول کیوں جاتے ہیں؟علم حاصل کرنے کے لئے،ہاں علم اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے،جو بھی علم حاصل کرتا ہے وہ بہت بڑا بن جاتا ہے،علم حاصل کرنے سے ہی ہم کو عزت ملتی ہے،علم حاصل کرنے سے ہی ہم کو اچھی اچھی چیزیں ملتی ہیں،اللہ تعالی نے ہم کو ایک دعا سکھائی ہے جس کو پڑھنے سے اللہ ہمارے علم کو بڑھاتا ہے،آو آج آپ لوگ اس دعا یاد کر لو،اور ہر دن صبح شام یا جب دل چا ہے پڑھتے رہیں،رب زدنی علما ،بہت چھوٹی دعا ہے اس میں صرف تین ہی الفاظ ہیں،رب،زدنی،علما،جس کا مطلب یہ ہے کہ ائے اللہ تو ہمارے علم کو زیادہ کر،اس دعا کو پڑھتے رہیں تو علم ہمارے لئے آسان ہوجاتا ہے،کبھی اسکول میں سبق سمجھ میں نہیں آتا،کبھی میتھس سمجھ میں نہیں آتا،کبھی سائینس سمجھ میں نہیں آتا ،کبھی سبق یاد نہیں ہوتا ،تو ان تمام مشکلوں مین اس دعا کو ضرور پڑھیں،اللہ تعالی ضرور آسان کریں گے ان شاءاللہ۔کبھی ہوم ورک مشکل لگتا ہے،کبھی ریڈنگ مشکل لگتی ہے،کبھی آنسر یاد کرنا مشکل لگتا ہے،کبھی بار بار یاد کریں تو بھی یاد نہیں ہوتا،کبھی یاد تو کر لیتے ہیں لیکن جلدی بھول جاتے ہیں اس لئے ہمیشہ اس دعا کو پڑھنا ہوگا،اگر آپ اس دعا کو ہمیشہ سچے دل سے پڑھیں گے تو یقینا آپ کے ٹیسٹ آسان ہوں گے،آپ کے امتحانات آسان ہوں گے۔آپ کے نوٹ بکس میں اسٹارس زیادہ ہوں گے،آپ کے ٹیچرس good لکھیں گے،آپ کو کلاس میں ریانک ملےگا،آپ کا نام بورڈ پر لکھا جائیگا،آپ کے امی ابو ،بہت خوش ہوں گے ،پھر مٹھائی اور کھلونے دیں گے ،ان شاءاللہ۔
میرے پیارے چھوٹے چھوٹے بہنو اور بھائیو ،کیا پڑھنا ہے آپ کو ؟؟؟؟ بس تین الفاظ یاد کرنا ہے ،رب۔۔۔۔۔زدنی۔۔۔۔۔۔علما۔۔۔۔۔ائے اللہ تو میرے علم کو زیادہ کر۔چلو آج کے لئے اتنا کافی ہے پھر کل ملیں گے ہم ان شاءاللہ۔