شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات

ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسابھی ہے جس نے اولیاء کرام کوحاجت روابنادیاہے اوراس سے وہ مانگتے ہیں جوکہ اللہ سے مانگناچاہئے اپنی مشکل میں اولیاء کرام سے مددمانگتے ہیں بجائے اللہ سے مددمانگنے کے .

اگرچارپائی سے نیچے اترناہوتویاغوث پاک اگرسیڑھیاں چڑھنی ہوں تویاغوث پاک اگرکوئی بیمارہے تویاغوث پاک یہاں تک کہ کوئی کھانسے بھی تویاغوث پاک اب دیکھنایہ ہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ اس بارے میں کیافرماتے ہیں کیاان کابھی یہی فرماناتھا جس کو یہ جہلا دین سمجھ کر کررہے ہیں۔

حضرت شیخ صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تم لوگ اخلاص پررہو،شرک مت کروحق تعالیٰ کوایک جانواس کے درکومت چھوڑواس سے مانگودوسروں سے مت مانگواس سے مددطلب کرودوسروں سے مت کرواس پربھروسہ کودوسروں پرمت کرو۔ (الفتح الربانی،المجلس الثانی ص 10)

لیکن ہم نے کئی آستانے اورمزارات بنالئے ہیں جہاں پرچراغاں کرتے ہیں چادرچڑھاتے ہیں اللہ کے درکوچھوڑکرہم نے اپنے خودساختہ دربنالئے ہیں۔

حضرت شیخ صاحب رحمہ اللہ  فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی پیداکرنے والے اولادعطاکرنے والے غریب نوازاوربندہ نوازہیں بعینہ موت وحیات کے مالک اللہ تعالیٰ ہیں۔(الفتح الربانی،المجلس الحادی عشر،ص 40 ، الغینیہ 57|1)

لیکن ہم نے اولیاء کرام کوغریب نوازاور بندہ نواز بنادیاہے جبکہ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ  تواللہ کی ذات کویہ صفات دے رہے ہیں کیایہ بات ان کے نام لیوائوں کے لئے مشعل راہ نہیں ہے؟

حضرت شیخ صاحب رحمہ اللہ  فرماتے ہیں کہ دعا کاطریقہ وسلیقہ یہ ہے کہ انسان اپنے دونوں ہاتھ اللہ کی جانب درازکرے اللہ تعالیٰ سے حمدوثنابیان کرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پردرودبھیجے اوراللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت وضرورت مانگے۔(الغینیہ 40|1)

لیکن ہم تواپنے ہاتھ مزارات میں اہل قبورکے سامنے درازکرتے ہیں اللہ کے سامنے اپنے ہاتھ درازکرتے ہوئے شایدہمیں شرم آتی ہے یاپھرہماری بدعات کاشایدیہ تقاضہ ہے کہ ہم شریعت سے روگردانی جاری رکھیں۔

حضرت شیخ صاحب رحمہ اللہ  فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ حقیقی کارسازہے توتم اپنے تمام مسائل میں اس کی طرف کیوں رخ نہیں کرتے۔(الفتح الربانی ص 263)

ہمارے رخ اللہ کی طرف اگرہوتے تو ہماری یہ حالت نہ ہوتی ہماراحال بھی بنی اسرائیل جیساہے جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام  سے کہاتھاکہ ہمارے لئے بھی ایک بت بنالیں عبادت کے لئے انہوں نے اپنابت بنالیاہم نے اپنابت بنالیاہے۔ جبکہ توحیدکی اوراللہ پرتوکل کرنے کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے خود حضرت شیخ صاحب رح فرماتے ہیں کہ تم اپنی تمام حاجتوں کواللہ تعالیٰ کے حوالہ کردو اپنی تمام ضروریات اس سے طلب کرو،اللہ تعالیٰ کے سواکسی پربھروسہ نہ کرناصرف اسی پراعتمادکرنااورتوحیدکولازمی طورپراختیارکرناکیونکہ ہرچیزکادارومدارتوحیدپرہے۔(الفتح الربانی ص 373 )

توکوئی ہے سچائی کوحقیقت کے آئینے میں دیکھنے والا۔کوئی ہے جو شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے والا ؟آو ہم سب مل کر شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کی تعلیمات کو صحیح معنی میں سمجھ کر عمل کریں گے ان شااللہ ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

1 thought on “شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات

  1. وعليكم السلام ورحمه الله وبركات
    جزاك الله خيرا

Leave a Reply