شہر حیدرآباد طوفانی بارش کے حوالے ۔

شہر حیدرآباد طوفانی بارش کے حوالے ۔
ناظرین بارش اللہ کی جانب سے بہت بڑی نعمت بھی ہے اور اللہ کی جانب سے ایک آزمائش بھی ہے ۔اسی پانی سے اللہ نے ہر چیز کو زندگی عطا کر رکھی ہے ،اور اسی پانی سے اللہ لوگوں کی جان بھی لیتا ہے ۔
ان دنوں شہر حیدرآباد میں مسلسل بارش کی وجہ سے تباہی مچی ہوئی ہے ۔نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی سے گھر ڈوب چکے ہیں ،گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے گھروں کے دستاویزات ،گھروں کا سامان ،زیورات ،اناج ،برتن سارے تبا ہ ہوچکے ہیں ، بے شمار لوگ پانی میں بہہ چکے ہیں ،چند لوگو ں کی نعش ملی ہیں ،اکثر لوگ لاپتہ ہیں۔خواتین وبچے اس تباہی کے زیادہ شکار ہورہے ہیں ،اس وقت میں آپ سے مخاطب ہوں ،ابھی بھی موسلہ دھار بارش ہورہی ہے ،بارش کی آواز کانوں سے ٹکرا رہی ہے ،گلیوں میں پانی بھرا ہوا ہے ۔
نشیبی علاقوں میں لوگ گھروں سے محروم ہوچکے ہیں ،کچھ لوگ مسجدوں میں سہارا لئے ہوئے ہیں،کچھ لوگ شادی خانوں میں سہارا لئے ہیں ،کچھ لوگ اسکولوں میں ،کالجوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں،ان کے گھر تباہ ہوگئے ،ان کے کھانے پینے کا سامان بہہ چکا ہے ،چھوٹے چھوٹے معصوم بچے سردی سے ،بارش سے کانپ رہے ہیں ،ان کے لئے نہ بچھانے بستر ہے ، نہ اوڑھنے رضائی ہے ۔نہ ان کے پاس دوائی ہے ۔ ان میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے ،جنہوں نے اپنے پڑوسیوں کو کھویا ہے ،جنہوں نے اپنی نگاہوں کے سامنے اپنے عزیزوں کو بہتے ہوئے ڈوبتے ہوئے دیکھا ہے ۔اس وقت میں آپ سے مخاطب ہوں تو یہاں بجلی بھی نہیں ہے ،موم بتی لگا کر انگلیوں کو key Board پر چلا رہا ہوں ۔
ایسے آزامائش والے حالات میں آپ سب دعا کریں کہ اللہ ان سب پر رحم فرمائے ۔اللہ ان کی حفاظت فرمائے ، اللہ معصوم بچوں کی حفاظت فرمائے ،خواتین کی حفاظت فرمائے ۔
اس وقت ان لوگوں کو اناج کی ضرورت ہے ،بلانکٹس کی کی ضرورت ہے ،دواوں کی ضرورت ہے ، جب بارش تھم جائیگی تو پھر گھروں میں برتنوں کی ضرورت ہے ،سامان کی ضرورت ہے ،ٹوٹے مکان کی مرمت کی ضرورت ہے ۔الغرض بے شمار مسائل ہیں ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان پریشان حال لوگوں کی مدد کریں ۔اللہ نے ان بھائیوں کو آزمائش میں ڈالا ہے تو ہم کو بھی آزمارہا ہے کہ ہم محفوظ ہیں ،ہمارے گھر محفوط ہیں ،ہمارے بچے محفوط ہیں ،ہماری خواتین محفوط ہیں ،کیا ہم ایسی حالت میں ان پریشان بندوں کی مدد کرتے ہیں یا نہیں ۔ان کے دکھ میں شریک ہوتے ہیں یا نہیں۔ ،کیا ہم اس کا شکر بجا لاتے ہین یا نہیں ؟ اللہ یہ دیکھنا چاہتا ہے ۔ یہ بھی بڑی آزمائش ہے۔
یہ ایسا وقت ہے جس میں سرمایہ داروں ،اہل خیر حضرات کو آگے بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہوگا ۔ ان کے کھانے کا انتظام ،ان کے دواوں کا انتظام،ان کے بستروں کا انتظام ،ان کے معصوم بچوں کے لئے دودھ کا انتظام ،ہر اعتبار سے اہل خیر حضرات آگے آنا ہوگا ۔
ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔ اس آزمائش سے جلد سے جلد باہر نکالے ۔آمین یارب ۔
جمعیت اہل حدیث حیدرآباد وسکندرآباد کی جانب سے ریلف فنڈ قائم کیا گیا ہے آپ لوگ اگر اس کار خیر مین شریک ہونا چاہتے ہیں تو جمعیت اہل حدیث کے اس نمبر پر رقم جمع کر سکتے ہیں۔7993606767.googlepay.
Inshallah.