7 سالہ  لڑکے نے 4 سالہ رشہ دار  کا گلہ کاٹ دیا

قارئین     دور حاضر  میں ڈیجیٹل   میڈیا نے  نئی نسلوں کو تباہ کرنے کا ٹھان لیا ہے ،ڈیجیٹل میڈیا نے صرف اپنی کمائی ،اپنی تجارت ،اپنی شہرت کے  لئے نئی نسلوں  کو کسی بھی  حد تک لےجاسکتی ہے ۔ڈیجیٹل  ورلڈ کو   آنے والے حالات کی کوئی پرواہ نہیں ،نئی نسل پر ہونے والے اثرات سے کوئی سروکار نہیں  ہے ۔ آج صبح  اخبار کا مطالعہ کرتے ہوئے نظر ایک ایسی سرخی  پر رک گئی جو چانکا دینے والی تھی ۔سرخی یو ں تھی ،7 سالہ لڑکے نے اپنے 4 سالہ رشتہ دار کا گلہ کاٹ دیا ۔اب غور کریں  ان چھوٹے چھوٹے بچوں میں درندگی کی کیفیت  کیسے پیدا ہورہی ہے ۔اس کی سب سے اہم وجہ  اس کے اس پاس کا  ماحول ہے ۔آج کے بچے بڑے لوگوں کو جیسے کرتے ہوئے دیکھتے ہیں ویسے ہی اپنی زندگی میں کر گزرتے ہیں۔

آپ  آج کی نئی  نسل پر غور کریں گے تو  دیکھیں گے  کہ بچے تشدد پسند بنتے جارہے ہیں۔اسکول میں لڑائی ہوجائے تو اس کو اس قدر مارا جارہا ہے   کہ یا تو بے ہوش ہوجاتا ہے یا جان  ہی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ۔ہر بچہ   مد مقابل کو مکمل  ختم کرنا  چاہتا ہے ۔اس کی سب سے بڑی وجہ  مار دھاڑ والے گیم ہیں۔بچے مار دھاڑ کے گیمس بڑی جستجو سے کھیلتے ہیں۔گیم میں  مد مقابل پر   اس قدر  شوٹ کیا جاتا ہے کہ وہ چکنا چور ہوجائے ۔گیم میں مد مقابل کو مکمل تباہ کرنے میں ہی  اپنی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔اس طرح بچوں کے ذہنوں میں مار دھاڑ کی نفسیات مضبوط ہوتی جارہی ہیں۔

میڈیا میں ،اخبار میں ،فلموں میں   ،سیرئیلوں میں ،گیمس میں ہر جگہ ایکشن والی چیزیں مقبول ہورہی ہیں۔جہاں جس قدر زیادہ ایکشن ہوتا ہے وہ زیادہ کمائی کرتا ہے ۔اس لئے پروڈکشن ہاوس والے  اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ایکشن  کو بڑھاوا دیا جارہا ہے  جس کی وجہ سے بچوں میں    تشدد کی کیفیت بڑی تیزی پروان چڑھ رہی ہے ۔خصوصی طور پر کالج کے بچے تشدد  سے جلدی متاثر ہوتے ہیں،کیوں کہ ان  میں  طاقت کا احساس ہوتا ہے ،اور اپنی طاقت سے کسی نہ کسی کو  متاثر کرنا ہوتا ہے ،اس لئے وہ تشدد کے راستے سے اپنی صلاحیت کاا مظاہر ہ کرنا چاہتے ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں پر   ایکشن پر اتر آتے ہیں، دوستوں کا گینگ بنا کر حملہ آور ہوتے ہیں۔صبر اور برداشت  سے مکمل خالی ہوتے ہیں۔آنے والی نسلوں کو تشدد ،مار دھاڑ ،قتل وغارت گری سے بچانا چاہتے ہوں تو شوٹنگ والے گیمس سے بچوں کو دور رکھنا ہوگا ۔ایکشن  والے کارٹون،فلم ،سیرئیل سے مکمل دور رکھنا ہوگا ۔بچوں میں نرمی محبت الفت ،اپنائیت ،پیدا کرنا ہوگا ۔یہ  ساری چیزیں گھریلو ماحول ، اسکول کے ماحول سے  گلی محلوں کے ماحول سے پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 3.9 / 5. Vote count: 7

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply