دین اسلام کیا آسان ہے؟

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  ان الدین یسر                بخاری

پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک دین آسان ہے۔

بچو ہم سب مسلمان ہیں ،ہم جس دین پر چلتے ہیں وہ اسلام ہے۔بچو کیا آپ جانتے ہیں کہ دین کس کو کہتے ہیں؟دین زندگی گزارنے کے مکمل طریقہ کو کہا جاتا ہے۔ ہمارا دین بہت آسان ہے،ہم روزانہ پانچ وقت نماز  ادا کرتے ہیں،جب رمضان آئے تو حج کرتے  ہیں  اگر مالدار ہیں تو زکات دیتے ہیں،اور مالدار ہیں تو حج کو جاتے ہیں۔

بچو اللہ نے ہمارے دین کو آسان بنایا ہے ،اب مثال کے طور پر   دیکھیں ،ہم کھڑے ہوکر نماز پڑھتے ہیں،اگر ہم بیمار ہوگئے  کھڑے ہونا مشکل ہے تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں،اگر بیٹھ کر پڑھنا مشکل ہوتو لیٹ کر پڑھتے ہیں۔دیکھا آپ نے  اللہ نے کیسے آسانی پیدا کی ہے،اگر وقت پر  پڑھ نہیں سکے تو بعد مین پڑھ لینے کی اجازت ہے۔اسی طرح  رمضان کے روزے ہیں ،اگر ہم  رمضان میں بیمار ہوگئے تو بعد میں رکھ سکتے ہیں۔اگر بوڑھے ہوگئے رکھ نہیں سکتے تو ایک روزے کے بدلے میں  ایک آدمی کو کھانا کھلا سکتے ہیں۔دیکھا آپ نے اللہ کتنی آسانی پیدا کرتا ہے۔

بچو اگر ہم  کچھ  گناہ  کرتے ہیں اور توبہ کرلیتے ہیں  تو اللہ معاف کر دیتا ہے،بچو ہمارا دین دنیا کا سب سے اچھا  دین ہے،ہمارے دین سے  بڑھ کر دنیا میں کوئی دین نہیں ہے،ہماری کتاب   قرآن مجید ہے وہ دنیا کی سب سے اچھی کتاب ہے،ہمارے نبی محمد رسول اللہ ہیں،وہ دنیا کے سب  سے اچھے آدمی تھے۔ہمارا  دین ہم کو سکھاتا   ہے کہ امی ابو کی عزت کریں ،ان کی بات مانیں ،ان سے محبت کریں۔ہمارا دین ہم کو سکھاتا ہے کہ ہم سچ بولیں،جھوٹ نہ بولیں،گالی نہ دیں ،اچھی باتیں کریں،دوسروں کی مدد کریں۔دیکھا آپ نے کہ  ہمارا دین کتنا  اچھا اور آسان ہے۔

آو بچو  ہم آپ کو ایک پروجیکٹ دیتے ہیں ،ایک کلر پیپر لیں،اس پیپر پر قرآن  ،حدیث  اور مسجد  کی تصویر اتاریں ،اور  اس پر لکھیں کہ ہم  سب  دین اسلام سے بہت محبت کرتے ہیں۔اور مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہیں ،اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ اس نے  ہم کو مسلمان بنایا ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply