خود اعتمادی کیسے پیدا کریں

خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ،یا جانچنے کے لئے کچھ چیزوں کی مشق کریں ۔
1 آپ کونسے کام بہتر انداز سے کر سکتے ہیں ایک لسٹ بنائیں ۔
2 وہ کونسا کام ہے جس کو انجام دینے کی تمنا رکھتے ہیں ایک پیپر پر لکھیں ۔
3 آپ میں اخلاق کی وہ کونسی خوبی ہے جسے لوگ بھی محسوس کرتے ہیں۔اور آپ کو اس خوبی پر اتنا ااعتماد ہو کہ کوئی جھٹلا نہ سکے۔
4 کیا آپ کے پاس اخلاق کی کوئی ایسی خامی ہے جسے آپ لوگوں سے چھپاتے ہیں؟بس اپنے دل میں رکھیں ۔اس کو ختم کرنے کی کوئی شکل ہوسکتی ہے؟ غور کریں۔
5 کیا کسی نے آپ کے کاموں پر آپ کے اخلاق پر بھرپور تعریف کی ہے ؟وہ جملے یاد ہیں؟
6 کیا آپ کے غلطیوں پر آپ کے دوست واحباب بلا خوف اصلاح کر سکتے ہیں؟
7 کیا لوگ آپ کو اپنے راز بتانے کے بعد آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے مطمئن رہتے ہیں؟
8 کیا آپ کو آپ کی شخصیت میں کچھ کمی محسوس ہوتی ہے؟
9 کیا کوئی ایسی چیز ہے جس کو آپ ا پنی زندگی میں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن پیدا نہیں کر پارہے ہیں؟
10 کیا آپ نے کسی سے کہا ہے کہ وہ آپ کے خوبیوں اور خامیوں کی آپ کو اطلاع دیں ۔
نوٹ :
اگر سات جوابات مثبت ہیں تو آپ ترقی کی راہوں پر ہیں۔اگر 4 سے کم جوابات مثبت ہوں تو بدلنے کی ضرورت ہے۔