حفظ کے بچوں کے لئے نصیحت

حفظ کے بچوں کے لئے نصیحت
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ قابل مبارک ہیں کہ اس پرفتن اور مادہ پرستی کے دور میں بھی اپنے بچوں کے لئے آخرت کی کامیابی چن لی ہے،اللہ تعالی کل قیامت کے دن آپ کے بچوں سے کہے گا ایک ایک آیت کو پڑھتے جاو اپنے مقام کو بڑھاتے جاو،آپ کے بچے کو آپ نے دنیا کی امامت کے لئے چن لیا ہے،کیوں کہ پیارے نبی نے فرمایا امامت کا حق دار وہ ہے جو زیادہ قرآن کو جاننے والا ہے،جو آدمی قرآن کا ماہر بنے گا وہ فرشتوں کے ساتھ ہوگا ،آپ کا بچہ ایک حرف پڑھےگا تو دس نیکیوں کا مالک بنے گا ،ذرا غور کریں وہ دن بھر کتنے حروف پڑھتا ہوگا ،آپ شمار ہی نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ معصوم بچے صبح سے لیکر شام تک اللہ کا کلام یاد کرتے ہیں،یہ بچے دنیا میں سب سے زیادہ قدر کے مستحق ہیں ،یہ بچے رب کا کلام یاد کرتے ہیں تو شیطان اتنا ہی ان کو دور کرنا چاہتا ہے ،وہ شرارت کراتا ہے،دلوں کو پھیرنے کی کوشش کرتا ہے،حفظ کا میدان آسان نہیں ہے ،اس میدان مین ہمشہ لاڈ وپیار بھی بگاڑ دیتا ہے اور سختی بھی نقصان دہ ہے،کبھی سختی کبھی نرمی سے کام لینا پڑتا ہے،جب اچھا یاد کرتے ہیں تو انعام بھی دینا چاہئے اور جب بہت زیادہ لاپرواہی کریں تو ہلکی سزا بھی دنیا پڑتا ہے۔
اس میدان میں بچوں کو قرآن سے دلچسپی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،بچے جب گھر میں ہوں تو اکثر وبیشتر کسی اچھے قاری کی تلاوت بلند آواز لگائیں ،جس کو سن سن کر اس سے دل مانوس ہوجاتا ہے، آپ کا بچہ جتنا بھی یا د کیا ہے اس کو نماز میں دہرانے کے لئے کہیں ،کیوں کہ الگ سے بیٹھ کر کسی سورت کو 20 مرتبہ دہرانہ نماز میں ایک بار پڑھنا دونوں برابر ہے،جو سورتیں نماز میں دہرائی جاتی ہیں وہ ہمیشہ پختہ یاد رہتی ہیں ،اپنے گھر میں اپنے بچے کی امامت میں نماز پڑھتے رہیں،اپنے بچے کی آواز کو فون میں ریکارڈ کریں پھر اس کو سنائیں کبھی اس کے تلاوت کی ویڈیو بنا کر اس سنائیں اس طرح بچوں میں اور پڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔اگر کہیں کار میں جارہے ہوں راستے میں تلاوت سناتے رہیں۔اگر محلے کی مسجد میں موقعہ ملے تو پہلے سری نمازوں میں اپنے بچے کو امامت کے لئے آگے بڑھائیں ،دھیرے دھیرے سری نمازوں کے بعد جہری نمازوں میں آگے بڑھائیں۔اسکو ل میں ان بچوں کو امامت کی پراکٹس کرائی جاتی ہے۔اسکول میں ہمیشہ باوضو رہنے کی تلقین کی جاتی ہے گھر میں باوضو رہنے کی تاکید کرتے رہیں۔آج کے لئے اتنی باتیں کافی ہیں پھر وقتا فوقتا اپ سے باتیں ہوتی رہیں گی ان شا ءا للہ ۔