حسد کو معلوم کرنے کا تھرما میٹر

دوستو آسمان کا پہلا گناہ حسد تھا ، اللہ نے آدم کا رتبہ بڑا دیا تو شیطان کو حسد ہوا ، آخر کار جنت سے نکا ل دیا ۔دنیا کا پہلا گناہ بھی حسد تھا ،آدم کےدونوں بیٹوں سے قربانی کا مطالبہ کیا  گیا  ،ایک کی قربانی قبول ہوئی دوسرے کی رد ہوئی ،تو جس کی قربانی رد ہوگئی اس کو حسد ہوا ،اسی  حسد کی وجہ سے اپنے  سگے بھائی کو قتل کر دیا ۔ حسد نیکوں کو آگ کی طرح کھاجاتا ہے ۔سورہ فلق میں اللہ نے    حسد کرنے والے پناہ مانگنے کا حکم دیا  ہے ۔حسد  کا مطلب اللہ نے جو نعمتیں دوسروں کو دے رکھی ہے اس کے ختم  ہونے کی تمنا کرنا ۔

اب کیسے پتہ چلے کہ ہمارے پاس حسد ہے یا نہیں ؟ چلئے سوالات کے جوابات دیں ۔

1 اگر آپ     کے دوست نے کا ر لی  ،آپ  اس کو مبارک بادی دیتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں؟

2 آپ کے دوست نے یا پڑوسی نے گھر بنا لیا اب آپ مبارک بادی دیتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں؟

3 آپ کے دوست     کو کاربار میں ترقی ہوئی  کیا آپ مبارک بادی دیتے ہیں یا  خاموش رہتے ہیں؟

4  آپ کے دوست نے ایک نیا فون  خریدا آپ کو خوشی ہوتی ہے یا گھٹن ؟

5 اگر کسی کی تعریف کی جائے تو  آپ کو خوشی ہوتی ہے یا  گھٹن ہوتی ہے؟

6 اگر آفس میں ،کمپنی میں ،یا کسی بھی  جگہ آپ کے ساتھی کو پروموشن  ملتا ہے تو  آپ کو اس کی  خوبیاں نظر آتی ہیں یا دماغ  میں خامیاں اور غلطیاں  تلاش کرتے ہیں؟

7  آپ دکاندار ہیں ،گاہک  آپ کے پاس   آتا ہے لیکن وہ چیز آپ کے پاس نہیں ہوتی ہے ،آپ کو پتہ ہے آپ کے پڑوس کی دکان میں وہ چیز موجود ہے ،آپ  اس کی رہنمائی کرتے ہیں یا خاموش بیٹھ جاتے ہیں؟

8  آپ کے پڑوسی  نے ایک نئی کار خریدی ،دوچار دن میں ہی ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے  ،آپ کو اندر سے خوشی ہوتی ہے یا دکھ ہوتا ہے؟

9   آپ کا کوئی رشتہ  دار  بڑا مالدار ہے ،اس نے  آپ کے ساتھ کبھی  احسان کا معاملہ نہیں کیا ،اچانک  سیلاب کی وجہ سے  بڑا نقصان ہوتا ہے اب آپ کو اندر سے  خوشی  ہوتی ہے یا افسوس ہوتا ہے؟

10آپ ایک تاجر ہیں ، لیکن آپ کے بازو  کی دکان پر زیادہ گاہک  نظر آتے ہیں  ،اب آپ اس دکان   والے سے   ملاقات کرتے رہتے ہیں یا اکثر  دور ہی ر ہنا پسند کرتے ہیں؟

نوٹ : اگر آپ کے کم از کم  8 جوابات مثبت میں   ہیں تو آپ  حسد کی بیماری سے پاک ہیں ۔ اگر  6 سے زیادہ  جوابات منفی میں  ہیں  تو آپ حسد کے شکار ہیں  ۔حسد جیسی خطرناک  بیماری سے بچنے کی کوشش کریں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.1 / 5. Vote count: 12

No votes so far! Be the first to rate this post.

3 thoughts on “حسد کو معلوم کرنے کا تھرما میٹر

  1. ماشاءاللہ ۔۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنا اپنا جایزہ لینے کی توفیق دے۔۔ہم کو حسد سے دور رکھے آمین

Leave a Reply