جمعہ کے آداب وسنتیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے جمعہ کے دن غسل کرایا اور خود بھی غسل کیا ۱اور نماز کے لیے جلدی نکلا اور شروع خطبہ میں حاضر ہوا، بغیر سواری کے پیدل چل کر آیا، اور امام کے قریب بیٹھا، خطبہ غور سے سنا، اور کوئی لغو کام نہیں کیا، تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے نفلی روزوں اور تہجد کا ثواب ملے گا (ترمذی شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا)
جمعہ کی سنتیں۔
1 غسل سے پہلے یاکبھی بھی مسواک کرنا ۔۔بخاری ومسلم
2 غسل کرنا ۔۔بخاری مسلم
3 سب سے عمدہ لباس پہننا جس سے ستر کا خیال رکھا جائے ۔۔ ابن ماجہ
4 خوشبو لگانا ۔۔موطا امام مالک
5 باوضو ہوکر مسجد جلدی جانا ۔۔ابوداود نسائی
6 مسجد میں تحیۃ المسجد پڑھنا ۔۔بخاری مسلم
7 خطبہ خاموشی کے سننا اور نماز باجماعت کا اہتمام کرنا ۔۔ابو داود ،
8 گردنیں پھلانگ کر آگے نہ جانا ۔۔بخاری
9 جمعہ کے دن کبھی بھی درود ابراہیم کا اہتمام کرنا ۔۔نسائی
10 قبولیت کی گھڑی تلاش کرنا ۔۔بخاری ومسلم
11 جمعہ کے دن یا رات میں کبھی بھی سورۃ کہف کی تلاوت کرنا ۔۔صحیح الجامع
جمعہ کے دن کے رب سے دعا ہے کہ وہ ہم کو اس سنت پر عمل کرنے کی طاقت وتوفیق عطا کرے کیوں کہ وہ جب تک توفیق نہیں دیتا ہم کچھ عمل نہیں کرسکتے،زمین وآسمان کے رب اور سب پر رحم کرنے والے رحمن سے ہماری بھیک ہے کہ آج کی اس سنت پر موت تک عمل کرنے کی توفیق عطا کرے ۔آمین یارب العالمین۔ہم اپنے سرپرستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو یہ سنتیں یاد دلائیں ۔
آپ کا مخلص نورالدین عمری
Assalaamu alaikum warahmatullahi wabarkatuhu
Text me sablog nahi padte
Video bana ke post karte tho har ek sunleta.
Jaldi viral hojata. Ye sirf meri raay hai.
Mazirath chahata hun.
Jazakallah khair
walikum salam yes u r right habeebi