جشن عیدمیلاد کے نقصانات

جشن عیدمیلاد کے نقصانات !
عید میلاد منانے والوں نے امت کا اجتماعی نقصان کیا ،دینی نقصان بھی کیا اور دنیوی نقصان بھی کیا،جس کام کو نبی نے زندگی بھر نہیں کیا اس کام کو کرنے کے لئے امت کو گمراہ کیا،جس کام کو صحابہ نے اپنی ۹۰ سالہ زندگی میں کبھی نہیں کیا اس کام کو کرایا،عید میلاد سے جو نقصان قوم وملت کا ہوا وہ کچھ یوں ہے،
۱) دین اسلام میں ایک نئی چیز یعنی بدعت جاری کی گئی۔
۲) نبیﷺ کے یوم وفات کو یوم ولادت سمجھ کر جشن منانے کی رسم شروع کی گئی۔
۳) جشن میلاد نہ منانے والوں پر کفر کے فتوے لگائے گئے۔بغض رسول کے فتوے داغے گئے،
۴) جشن میلاد پرہر سال لاکھوں کروڑوں روپے ضائع کئے جاتے ہیں۔
۵) خانۂ کعبہ اور روضۂ نبویﷺ کے ماڈل بنا کرچوراہوں پر رکھ کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔راہگیروں کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
۶) گلی، کوچوں میں میلاد کے نام پر میلے لگائے گئے اور خواتین کے لئے بے پردگی کے بازار سجائے گئے۔
۷) میلا دکے جلوس میں قوالیوں کے نام پر،نعتوں کے نام پر،میوزک، ناچ گانے جیسے بیہودہ کام کئے جارہے ہیں۔
۸) بینڈ باجوں اور اخلاق سوز گانوں کے دھن پر نوجوانوں کو رقص کی ترغیب دلائی جارہی ہے۔
۹) فلمی گانوں کی دھن و طرز پر نعتیں اور شرکیہ قوالیاں گائی جا رہی ہیں۔
۱۰) ملحد و بے دین فنکاروں اور اداکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
۱۱) میلاد کی رات قمقمے روشن کرکے بلا ضرورت لائٹنگ کی جا رہی ہے۔
عیدمیلاد منانے والوں سے ہم کچھ سوالات کرنا چاہتے ہیں !
۱) عید میلاد فرض (واجب) ہے، سنت ہے یا مستحب؟
۲) جو جشن میلاد نہیں مناتا، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
۳) اللہ کے رسولﷺ، صحابہ کرامؓ، تابعین عظامؒ، ائمہ کرام نے یہ جشن کیوں نہ منایا؟ (ضرورت نہ سمجھی یا کوئی رکاوٹ تھی یاسستی اور لاپرواہی کی یا خلافِ شرع سمجھا یا علم نہ تھا یا ترغیب نہیں دی گئی، یا دل حب ِرسول سے خالی تھا ؟ نعوذ باللہ)
۴) گذشتہ چودہ صدیوں میں صحابہ و تابعین سمیت جن مسلمانوں نے یہ جشن نہیں منایا، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
۵) بارہ ربیع الاول یوم وفات بھی ہے جہاں پیدائش اور وفات (یعنی خوشی اور غم) جمع ہوجائیں، وہاں خوشی کو ترجیح دی جاتی ہے یا غم کو؟
۶) یومِ ولادت کی خوشی منانا ضروری ہے تو یومِ وفات کا رنج و غم منانا کیوں ضروری نہیں؟ جبکہ بقولِ دونوں کی تاریخ بھی ایک ہی ہے؟
۸) اللہ کے رسولﷺ نے دو عیدیں مقرر فرمائی تھیں مگر یہ تیسری ‘عید’ کہاں سے آئی؟
۹) اگر یہ عید ہے تو اس دن اللہ کے رسولﷺ روزہ کیوں رکھتے تھے؟ عید کے روز تو روزہ رکھنا حرام ہے؟
۱۰) اگر یہ عید ہے تو باقی دو عیدوں کی طرح اس روز نمازِ عید کا اہتمام کیوں نہیں کیاجاتا؟