جب  آپ کا جنازہ تیار  کیا جارہا ہوگا تو لوگ کیا کہیں گے؟

 تھوڑی دیر مان لیں   آپ انتقال کر گئے ہیں ،آپ کے  بھائی ،آپ کے بچے ، آپ کے دوست واحبا ب آپ کے مرنے کی خبر کال کے ذریعہ ،واٹس ایپ کے ذریعہ بڑی تیزی کے ساتھ عام کریں گے ۔انتقال پرملال   کی خبر  دیکھتے ہی دیکھتے    انٹر نیشنل لیول میں عام ہوگی ۔جو لوگ   قریب ہوتے ہیں وہ  آپ کے تدفین کے بارے میں سوال کریں گے ۔جنازے میں شرکت  کے لئے لوگ آئیں گے ۔آپ کو نہلایا جارہا ہے ۔لوگ   خاموش بیٹھے   ہیں ۔آپ کی محنت سے بنائی ہوئی بڑی بلڈنگ کھڑی ہے ،آپ کی  خریدی ہوئی  کار بھی کھڑی ہے ۔آپ  کا کاروبار بھی کھڑا ہے ،آپ کے نام کی جائدا د  بھی کھڑی ہے ۔آپ کی کمائی ہوئی دولت بھی سب کے سامنے ہے ۔لیکن ان کے بارے  میں کوئی بات نہیں کرےگا ۔اگر بات ہوگی تو صرف یہ ہوگی  کہ یہ آدمی بڑا  ملنسار تھا ،بڑا نرم دل تھا ، سب کی مدد میں آگے آگے رہتا تھا،ہمیشہ مسکراتا تھا ، عاجزی وانکساری     اس کی پہچا ن تھی ۔رشتہ داروں کی مدد کرتا تھا ،سب کے دکھ سکھ میں ساتھ دیتا تھا ۔بڑا صبر کرنے والا تھا ،حسن سلوک کرنے والا تھا ،عزت دینے والا تھا ، خدمت گزار تھا ۔

بس اسی طرح کی باتیں کی جائیں گی ۔

بڑے افسوس کی بات ہے انسان زندگی بھر بڑی بڑی بلڈنگوں کے بارے میں سوچتا ہے ،بڑے بڑے کاروبار کے بارے میں سوچتا ہے ،بڑی بڑی گاڑیاں  خریدتا ہے لیکن یہ چھوٹی چھوٹی صفات پیدا نہیں کرتا ۔

یاد رکھیں  یہی وہ چیزیں  ہیں جو آپ کو لوگوں کے دلوں  میں بساتی ہیں ، انہیں صفات کی وجہ سے آپ  کی عزت بڑھ جاتی ہے  ،لوگ آپ کے مرنے کے بعد تعریف کرتے ہیں۔مادی طور پر آپ کتنا بھی ترقی کریں اگر یہ چھوٹی چھوٹی خوبیوں کو پیدا نہیں کیا تو لوگ  برائی  کریں گے ۔اتنا مالدار تھا کبھی   غریبوں کا خیال نہیں رکھا ۔اتنا مال والا تھا لیکن  کبھی رشتہ داروں کے کام نہیں آیا ۔الغرض ایسی سیکڑوں باتیں کی جائیں گی ۔

اب آپ  سوچیں  ،آپ کے مرنے کے بعد آپ کو اچھے نام سے پکاریں یا برائی بیان کرنے لگ جائیں ۔ابھی فیصلہ کرلیں اور آج ہی سے ایسی خوبیاں پیدا کرنا شورع کریں ۔ایک پیپر لیں ،اب آپ میں  کونسی  خوبیاں ہیں لکھیں ،اور  مزید کونسی خوبیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لکھیں ۔آپ کے ساتھ اللہ کی خصوصی مدد ہوگی ان شاءاللہ ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.6 / 5. Vote count: 14

No votes so far! Be the first to rate this post.

2 thoughts on “جب  آپ کا جنازہ تیار  کیا جارہا ہوگا تو لوگ کیا کہیں گے؟

Leave a Reply