تکبر کی تباہ کاریاں

تکبر کی تباہ کاریاں
ہمارے معاشرہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کسی نہ کسی چیز میں فوقیت رکھتے ہیں کچھ لوگ اچھا علم رکھتے ہیں کچھ لوگ طاقت میں اچھے ہوتے ہیں کچھ لوگ حسن وجمال مین اچھے ہوتے ہیں کچھ لوگ تعلقات میں اچھے ہوتے ہیں ،ایسے لوگوں میں کچھ اپنی ڈیلی لائف میں ہونے والی غلطیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں،وہ اپنی ہر غلطی کو جسٹی فائی کرنا چاہتے ہیں اور کچھ نہ کچھ ریزن تلاش کرتے ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے کوئی غلطی ہوتی ہی نہیں،آئے آج ہم ایسے ہی لوگوں کے بارے اسلام کی تعلیمات کا جائزہ لیں گے ان شاءاللہ۔اگلے چند ہی منٹوں میں 2 آیتیں اور 6 حدیثوں کی روشنی میں اس مسئلہ کو سمجھانے کی کوشش کریں گے ان شاءاللہ۔
اﷲ رب العالمین کے یہ ارشادات مبارکہ ملاحظہ ہو:
” لوگوں سے اپنا رخ نہ پھیرو ، اور نہ زمین پر اترا کر چلو کیوں کہ اﷲ تعالیٰ کو متکبر اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے ”( لقمان ،18 )
دیکھا آپ نے اللہ تکبر اور فخر کرنے والوں کو بالکل پسند نہیں کرتا ہے،پھر اور ایک مقام پر اللہ کا فرمان ہے
” قارون موسیٰ علیہ السلام ہی کے قوم کا آدمی تھا، مگر وہ اپنوں ہی میں تکبر کرنے لگا ، ہم نے اسے اتنا بڑا خزانہ عطا کر رکھا تھا کہ انکی کنجیوں کا بوجھ ہی کئی طاقتور لوگوں کو تھکا دیتا تھا. جب اس کی قوم نے اسے نصیحت کی کہ اس مال دولت پرتکبر مت کروکیوں کہ اﷲ تعالیٰ تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا پس ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا”( قصص ،76)
اتنا بڑا مالدار قارون بھی تکبر کی وجہ سے تباہ ہوگیا ،
1 عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا” جس کے دل میں ذرہ برابر بھی کبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا. اس پرایک شخص نے پوچھا کہ آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس بھی اچھا ہو ، جوتے بھی عمدہ ہوں ،(کیا یہ بھی تکبر میں داخل ہے؟) آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اﷲ تعالیٰ خود جمیل(خوبصورت) ہے اسے خوبصورتی پسندہے.(یہ کبر نہیںہے) کبر تو یہ ہے حق کا انکار کردے اور لوگوں کو ذلیل سمجھنے لگے .”(مسلم،91 )
2 حارثہ بن وہب رضی اﷲ عنہ راوی ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ” میں تمہیں بتاتا ہوں کہ دوزخ میں کون کون لوگ ہوں گے ، وہاں سب سرکش بخیل اور متکبر ہی ہوں گے.”(بخاری 4634 ،مسلم2853)
3 ابوھریرة رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے دن اﷲ تعالیٰاس آدمی کو جو اپنی ازار کو تکبر سے ر لٹکاتا ہے اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں ” (بخاری 5451، مسلم2087)