تندرستی کا کوئی متبادل نہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے اطلاع ملی کہ اپنے احباب میں سے ایک دیندار بندے کے اچانک دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں میری زبان سے بے ساختہ دعا نکلی ائے زمین وآسمان کے پیدا کرنے والے ،ائے چاند ستاروں کو چمکانے والے،ائے زمین کو آباد رکھنے والے ،ائے بیماروں کو شفا دینے والے،ائے حادثوں سے بچانے والے،ہم سب کو بیماریوں سے محفوظ فرما،ہم سب کو دوا ،گولیوں سے دور رکھنا،ہم سب کو دواخانوں سے دور رکھنا،ائے صحت وتندرستی کو تقسیم کرنے والے ہم سب کو صحت کی نعمت سے سرفراز فرما ۔ہمیں شگر اور بی پی سے بچا لے،ہمیں ہر چھوٹی بڑی بیماری سے بچا لے،جو بیمار ہیں شفائے کاملہ عطا فرما،جو مقروض ہیں ان کے قرضہ کی ادائیگی کا انتظام فرما،جو سود مین پھنسے ہوئے ہیں انہیں سود سے نجات دلا دے،جو پریشان حال ہیں ان کی پریشانی کو دور فرما۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے مسلم کی حدیث ہے جو بندہ اپنے مسلمان بھائی کے پیٹھ پیچھے اس کے حق میں دعائے خیر کرتا ہے تو ایک فرشتہ اس کے حق میں بھی دعا کرتے ہوئے کہتا ہے ائے اللہ تو اس کے حق میں بھی قبول فرما ۔
میری گزارش ہے کہ آپ بھی دوسروں کے حق مین خوب دعا کرتے رہیں تاکہ آپ کی دعا دوسروں کے حق میں قبول کرے اور فرشتے کی دعا آپ کے حق قبول کرے ۔آمین یارب
آپ کا دعا گو نورالدین عمری