بچوں کے لئے سورۃ الماعون کی تفسیر

تفسیر سورہ ماعون
۱أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ،۲ فَذَٰلِكَ ٱلَّذِي يَدُعُّ ٱلۡيَتِيمَ، ۳ وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ ،۴ فَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ
۵ ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ،۶ ٱلَّذِينَ هُمۡ يُرَآءُونَ، ۷ وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پیارے بچو آج ہم لوگ سورہ ماعون کی تفسیر سمجھیں گے انشا اللہ ۔سب سے پہلے ہم آپ کو مشکل الفاظ کے معانی سمجھائیں گے ان شااللہ ۔
الدین : قیامت کا دن
یدع الیتیم ؛ یتیم کو دھکے دے کر باہر نکالتا ہے ۔
لایحض : نہیں ابھارتا ہے
ویل : تباہی وبربادی ،جہنم کی ایک وادی کا نام
ساھون : نماز پڑھنے میں سستی کاہلی کرنے والے ۔
یراون : لوگوں کو دکھانے عمل کر تے ہیں۔
ماعون : زندگی میں استعمال ہونے والی چھوٹی چھوٹی چیزیں ۔
کیا آپ نے اس آدمی کو دیکھا جو قیامت کے دن کو جھٹلاتا ہے۱،وہ یہی آدمی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۲ اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا ۳ ان نمازیوں کے لئے افسوس ہے (4) جو اپنی نماز سے غافل ہیں (5) جو ریاکاری یعنی دکھاوا کرتے ہیں (6) اور برتنے والی چھوٹی چھوٹی چیز یں روکتے ہیں (7)
پیارے بچو آپ کے اسکول میں یو کلاس مین کوئی بچہ قلم بھول کر آتا ہے ،پنسل ،ربر ،شارپنر بھول کر آتا ہے اگر وہ تھوڑی دیر لکھنے مانگے تو آپ دیں گے یا نہین دیں گے۔یقینا دیں گے ،کیوں کہ آپ لوگ اچھے بچے ہیں ۔ایسے ہی اچھے لوگوں کے بارے میں اس سورت میں بات کی جارہی ہے ۔
بچو آو ہم آپ کو اس سورت کی چند باتوں کی طرف توجہ دلائیں گے ۔
۱ ایک اچھا مسلمان اللہ کی کتاب یعنی قرآن پر ایمان لاتا ہے،اس میں بتائی گئی باتوں کو مانتا ہے عمل کرتا ہے ،اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔
۲ ایک اچھا مسلمان یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے ۔بچو جانتے ہو یتیم کس کو کہتے ہیں؟یتیم کا مطلب ایک ایسا بچہ جس کے باپ انتقال ہوجائے ،اگر آپ کے کلاس میں کوئی ایسا بچہ ہو جس کے ابو انتقال کر چکے ہیں تو اس کے ساتھ لرائی جھگڑا نہیں کرنا چاہئے ،اس کو ستا نا نہیں چاہئے ،اس کے کپڑے اچھے نہین تو اس سے نفرت نہیں کرنا چاہئے ۔اگر ہم اس کو مارتے ہین ،ستاتے ہیں تو ہم لوگ اللہ کی نظر میں ہوجائیں گے۔
۳ پیارے بچو ہم کو وقت پر نماز پڑھنا چاہئے ،بغیر کسی وجہ سے تاخیر نہیں کرنا چاہئے ۔
۴ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی سب کو ضرورت پڑتی ہے ،اس میں دوسروں کی مدد کرنا چاہئے ۔اگر مانگیں تو دینا چاہئے۔
پیارے بچو آو ہم اس سورت میں کچھ پراجیکٹ بنا سکتے ہیں کوشش کریں گے ان شاللہ ۔
ایک برا چارٹ لیکر اس پر ہم نے اس سورت میں کیا کیا سیکھا لکھیں گے ۔
۱ ہم نے اس سورت میں سیکھا کہ قیامت پر ہمارا پختہ ایمان ہے ۔
۲ ہم مسکینوں اور یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے ۔
۳ ہم مسکینوں اور غریبوں کو کھانا کھلائیں گے۔
۴ ہم لوگ وقت پر نماز پڑھیں گے۔
۵ تعریف سننے کے لئے یا دکھاوے کے لئے کوئی عمل نہیں کریں گے۔
۶ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں دوسروں کی مدد کریں گے بخیلی نہیں کریں گے ان شاللہ ۔