بچوں کی تربیت کے 14 سنہری باتیں

یہ بچے ہمارے کلیجے کے ٹکڑے ہیں  ہم زندگی میں جتنی بھی دور دھوپ کرتے ہیں انہیں کے لئے ہوتی ہے۔ان کو  بہتر سے بہتر   تعلیم دینے  کے لئے بڑی بڑی اسکولوں کا انتخاب کرتے ہیں۔بڑی بڑی فیس بھی دیتے ہیں۔چلئے اگر ہم ان میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ان باتوں کو ضرور اپنائیں ۔

اپنے بچوں کو سب سے پہلے عقیدہ توحید مضبوط   سکھائیں ۔عملی طور پر سکھانے کی کوشش کریں۔

  1. جیسے کھانے  پر بیٹھے ہیں تو بات کا آغاز یوں کریں گے  بیٹے  جانتے ہیں یہ کھانا کون دیتا ہے ؟ کون پیدا کرتا ہے،یہ   دودھ ،یہ روٹی ،یہ چکن،یہ چاول ،یہ  انڈا  سب کس نے بنائے ہیں ؟
  2. جواب ملےگا  اللہ نے  بنایا ہے ۔
  3. اگر بچہ سوال کرے کہ ابو آپ بار بار اللہ کے بارے میں   بتاتے ہیں لیکن  وہ کہاں رہتا ہے وہ ہم کو نظر کیوں نہیں آتا ؟
    جواب میں کہیں گے کہ بیٹے   اللہ ساتوں آسمان پر عرش پر ہے اب ہم اس  کو دیکھ نہیں سکتے ،اچھے عمل کریں گے ،نماز پرھیں گے،امی ابو بات مانیں گے ،سچ بولیں گے ،تو جنت میں اللہ کو دیکھیں گے ،ان شاءاللہ۔پھر اس کے بعد حضرت موسی کا قصہ سنائیں ۔حضرت موسی نے اللہ کو  دیکھنے کی  خواہش کی تو اللہ نے کہا تم مجھے نہیں دیکھ سکتے ۔اللہ نے اپنی روشنی کو پہاڑ پر ڈالی تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوگیا ۔موسی  بے ہوش ہوگئے ۔بچوں کی نفسیات  یہ ہوتی ہیں کہ اگر  کوئی چیز ان کے پاس ہوتو کسی  کو نہیں دیتے  لیکن اگر دیں بھی تو دوسروں سے امید رکھتے ہیں وہ بھی ان کو دیں ،اب ان  کے دلوں میں بٹھانا ہے کہ ہم اگر کسی کو کچھ دیں تو اللہ کی خاطر دیں ،اگر  ہم اللہ کی خاطر دیں گے تو اللہ خوش ہوگا۔کسی کو کچھ دے کر پھر ان سے واپسی  کی امید نہہ رکھیں ۔
  4. بچوں کی تربیت   اگر  ہم کریں گے  تو  ہمارے خلوص ومحبت  سے دی گئی تعلیم  دلوں میں بیٹھ جاتی ہے،اثر انداز ہوتی ہے،لیکن آج کل ہمارے بچے مشینوں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے  دلوں کی گہرائی تک اثر نہیں کرتی ہے۔
  5. بچوں کے سامنے بار بار کہیں کہ ہم  اللہ کی خاطر نماز پڑھتے ہیں اللہ کی خاطر روزے،حج،زکات،احسان،صدقہ سب اللہ  کی خاطر کرتے ہیں۔
  6. چھوٹی عمر میں بچوں کو صرف  جنت کا شوق دلائیں،اس کی نعمتیں ،اس کے گھر وغیرہ کا ذکر کریں،جھنم کا ذکر نہ کریں ۔
  7. بچوں کو عقیدہ سوالات وجوابات کے انداز میں سکھائیں،جواب صرف 2یا 3 لفظوں  یا جملوں پر مشتمل ہوں۔
  8. بچوں کو سجدہ شکر کی تربیت دیں جب بھی کوئی پسندیدہ چیز ملے تو سجدہ شکر  ادا کرائیں۔
  9. عقیدہ کی عبارات لکھ کر پینٹ  کرائیں جیسے
     I am muslm ,I love allah,,I pray for Allah,I Give for Allah,I Eat for Allah.
      اسی طرح ڈریس پر لکھائیں ۔اس کا بھی بہت اثر  ہوتا ہے۔
  10. قران سے محبت پیدا کریں ،قرآن تحفہ دیں ،قرآن کی تلاوت کا  اجر بتلائیں  بسم اللہ  میں  19 حروف ہیں  190 نیکیاں مل گئیں،سورہ فاتحہ میں  139 حروف ہیں 1390 نیکیاں ،سورہ کوثر میں  42 حروف ہیں تو  420 نیکیاں  مل گئیں،سورتیں ریکارڈ کریں ۔پھر سنائیں۔
  11. گھر میں کسی کمرہ کو نماز کے لئے  فکس کریں ،جائے نماز ،گھڑی ،اوقات نماز لٹکا دیں،اذان والی گھڑی رکھیں،  بچوں کو امام بنائیں،خود ان کی امامت میں نماز ادا کریں۔
  12. اپنے بچے کو صرف اللہ کا فرمابردار بنائیں،جو بچہ اللہ کا فرمابردار بن جائیگا وہ خود ہی ماں باپ کا فرمابردار بن جائیگا۔
  13. کچھ الفاظ زندگی مین کبھی نہ بولیں۔تم کچھ کام کے نہیں،تم بے فائدہ ہو،تم فلان کی طرھ کبھی نہیں بن سکتے،تم بد صورت ہو،مجھے تم سے نفرت ہے،تمہارا جینا بے کار ہے۔
  14. یہ الفاظ ہمیشہ کہتے رہیں۔ ہم آپ کو بہت چاہتے ہیں،آپ بہے اچھے بچے ہیں،آپ بہت ذہین ہیں،ہم خوش نصیب ہیں ہم آپ کے باپ ہیں، آپ ممتاز ہو،آپ نمبر ایک ہو،بہت کوب صورت ہو،سمجھدار ہو،قابل فخر ہو،ہم کو آپ پر بھروسہ  ہے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply