بچوں کو سچائی کی تعلیم دیں

عن عَبْدُاللہ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِی اللہ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:  عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ

تم پر سچ بولنا لازم ہے

پیارے بچو اس حدیث میں اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیں سچ بولنے کی تاکید کررہے ہے۔

پیارے بچو! جھوٹ تمام اخلاقی برائیوں  میں سب سے بُری عادت ہے۔کیونکہ یہ کئ گناہوں کو کرنا آسان بنا دیتا ہے۔

ایک مومن کو  اپنے /باتوں/کاموں(Practical) اور ایماندار( Honest)ہو  نا چاہئے ۔

پیارے بچو! ایمانداری ،سچائ کی طرف لے جاتی ہے ، اور سچائ جنت کی طرف لے جاتی ہے ،

پیارے بچو! سچ بولنے کی عادت ہمیں کئ طرح کے گناہوں سے بچا سکتی ہیں اور جھوٹ بولنے کی عادت ہمیں کئی طرح کے گناہ  میں ڈال دیتی ہے۔اسی لئے پیارے بچو ہمیں شروع سے ہی ہر حال میں سچ ہی بولنا چاہیئے۔۔ سچ بولنے والا ہر مصیبت کا سامنا آسانی سے کرتا ہے اُسے کسی بھی (Situation) میں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ *حق* حق ہی ہوتا ہے اور *باطل* باطل ہی ہوتا ہے حق اور باطل ایک جیسے نہیں ہوتے جس طرح *اچھائی* اچھائ  ہوتی ہے اور *برائ* برائ  ہوتی ہے۔کوئ بھی شخص اچھائی  اور برائی کو ایک دوسرے میں نہیں ملا سکتا اور ہمیشہ سچّائی   کی ہی جیت ہوتی ہے۔

پیارے بچو اگر کوئی  جھوٹ کا سہارا لے کر کچھ کام کررہا ہو اور اُسے اُس کام سے کامیابی/مال/شہرت حاصل ہورہی ہو تو یہ نہ سمجھیں وہ کامیاب ہوگیا ۔نہیں بلکہ اس کی کامیابی عارضی ہے ۔وہ ہمیشہ جھوٹ کے بل بوتے پر ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

پیارے بچو سچ بولنے کے راستہ میں چاہے ہمیں سب چھوڑ جائے اور چاہے ہم اکیلے ہی کیوں نہ ہو اسمیں  لیکن سچ کو کبھی نہیں چھوڑنا ہے۔

پیارے بچو! ایک جھوٹ  چھپانے  کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اسی لئے بہتر ہیکہ پہلے ہی سچ بول دیں  چاہے اس کے لئے ڈانٹ بھی کھانی پڑے۔

پیارے بچوں *سچ بولنے* کے چند فوائد پر نظر ڈالے گے:

سچ بولنا* اللہ تعالی کے حکم کی فرمابرداری  ہے۔

سچ بولنا* اللہ تعالی کو پسند ہے۔

سچ بولنے* والے کا نام *صدقین* میں لکھ دیا جاتا ہے۔

سچ بولنے* سے معاشرہ(Society) کی کئ برائیاں دور ہوتی ہے’امن قائم ہوتا ہے۔

سچ بولنا* مومن کی صفت ہے’مومن جھوٹا نہیں ہوتا۔

سچ بولنے* سے ہم پر لوگوں کا بھروسہ ہوتا ہے۔

سچ بولنے سے اللہ تعالی اپنے لئے سب کے دلوں میں محبت و عزت پیدا کرتا ہے اور دنیا اور آخرت میں اس کا بہترین اجر عطا کرتا ہے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply