بچوں کا رمضان

بچوں کا رمضان
ماہ رمضان اپنی برکتوں اور سعادتوں کے ساتھ بڑی تیزی سے قریب آتے جارہا ہے ،لوگ رمضان کی تیاری کر رہے ہیں ،کچھ لوگ کار وبار کی تیاری کر رہے ہیں کچھ لوگ عبادتوں کی تیاری کر رہے ہیں کچھ لوگ کھانے پینے کی چیزوں کو جمع کر رہے ہیں ،الغرض ہر آدمی ماہ رمضان کا الگ الگ طریقہ سے استقبال کر رہا ہے ۔
لیکن ہم اس ماہ رمضان میں اپنے پیارے پیارے بچوں کی تربیت کی تحریک لے کر اٹھے ہیں،اسکولس بند ہیں ،سارا دن بچے گھروں میں ہی رہتے ہیں ،موبائیل ہاتھوں میں لے کر کسی کونے میں یا کمرے میں نظر آتے ہیں اس لئے ان کی تربیت کے لئے ایک خاص کتاب “بچوں کا رمضان ” ترتیب دی گئی ہے ۔اس کتاب کو آسان زبان میں 150 سوالات وجوابات کی شکل میں رمضان کے مسائل بچوں کی عمر کا لحاظ رکھتے ہوئے ،بچوں کے مسائل ذکر کئے گئے ہیں۔یہ کتاب تین زبانوں میں ترتیب دی گئی ہے ۔اردو ،رومن اردو ،اور انگریزی ۔
اس کتاب کو بچے خود پرھ سکتے ہیں اور سمجھ سکتے ہیں۔
اس کتاب کو ماں باپ پڑھ کر سنا سکتے ہیں۔
اس کتاب کو اسباق کی شکل میں ترتیب دی گئی ہے ۔
اس کتاب کو سوالات وجوابات کی شکل میں ترتیب دی جانے کی وجہ بچوں کو یاد رکھنا آسان ہے۔
اس کتاب کو مسابقہ کی شکل میں رکھا جاسکتا ہے۔
اس کتاب کو مساجد میں چلنے والے مکاتب میں رکھا جاسکتا ہے۔
اس کتاب کو اسکولس کے طلبہ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
اس کتاب کو تحفہ کے طور پر دیا جاسکتا ہے۔
اس کتاب کو واٹس ایپ پر یا زوم پر پڑھایا جاسکتا ہے۔
اس کتاب سے بچوں کے علاوہ بڑے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
اس کتاب کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں ۔
9391138391،9014166042
Jazak Allahu khairan Shaikh Allah Rabbul izzat salamat rakhe app ko