ایک سچا مسلمان کیسا ہو؟
“مسلمانانصاف کا نام ہے، مسلمان اپنے ملک کے آخری انسان تک انصاف پہنچاتا ہے۔
ایک مسلمان کیسا ہو  اس کی ڈیلی لائف کیسی ہو؟اس کے کام کیسے ہوں؟اس کی زندگی کے کچھ    حالات بیان کرنا چاہتے ہیں،اس امید کے  ساتھ کہ ہم میں ہر ایک اس طرح بننے کی کوشش کریں۔

مسلمان حقوق کا نام ہے، مسلمان اپنے اور پرائے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔
مسلمان سماجی عدل کا نام ہے، مسلمان معاشرے کے ہر شہری کی تعلیم صحت اور روزگار کا بندوبست کرتا ہے۔
مسلمانمساوات کا نام ہے، مسلمان معاشرے کے کالے، گورے، چھوٹے،بڑے اورمالدار ، غریب  سبھی  کو وہ تمام حقوق دیتا ہے جو اس  کے مستحق  ہوتے ہیں۔
مسلمان سوشل ویلفئر کا نام ہے، مسلمان معاشرے کے بے روزگاروں، معذوروں، بچوں اور طالبعلموں کو وظائف دیتا ہے، وہ انہیں زندگی کی تمام سہولتیں مفت فراہم کرتا ہے۔
مسلمان کمزوروں کی طاقت کا نام ہے، مسلمان معاشرے کے کمزوروں، ناداروں اور بے بس شہریوں کو لیڈروں ،مالداروں اور طاقت ورطبقوں پر فوقیت دیتا ہے، اسکے ملک میں پیدل یا سائیکل چلانے والے شہریوں کو بی ایم ڈبلیو یا جیگوار کاروں کے مالکان سے زیادہ حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
مسلمان آزادی رائے کا نام ہے، مسلمان تمام شہریوں کو بولنے، لکھنے اور حق بات میں  اختلاف کرنے کی پوری پوری اجازت دیتا ہے، مسلمان کے ملک میں  ایک بدو  بھی خلیفہ سے پوچھ سکتا ہے تم نے کُرتے کیلئے دوسری چادر کہاں سے لی تھی؟
مسلمان ماحول کے تحفظ کا نام ہے، مسلمان درخت، پودوں اور پارکوں کی حفاظت کرتا ہے، اسکے ملک میں درخت کاٹنے اور پارک اجاڑنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
مسلمان ایمانداری کا نام ہے، مسلمان اپنے معاشرے میں کسی کو کم تولنے نہیں دیتا، وہ جعلی دوائیں نہیں بناتا، وہ دودھ میں پانی نہیں ملاتا، وہ اچھے مال میں خراب مال نہیں ملاتا ، وہ رشوت نہیں لیتا، وہ فراڈ نہیں کرتا، وہ ٹیکس چوری نہیں کرتا اور وہ وعدہ نہیں توڑتا۔ ۔مسلمانخواتیں کے احترام کا نام ہے، مسلمان کسی عورت کے منہ پر تیزاب نہیں پھینکتا، وہ عورتوں کی زبردستی شادی نہیں کرتا، وہ انہیں تعلیم سے نہیں روکتا۔
مسلمان جانوروں پر رحم کا نام ہے،مسلمان علم کا نام ہے، وہ خود سیکھاتا ہے اور دوسروں کو سکھاتا ہے،
اور مسلمانٹریفک کے اصولوں کی پابندی کا نام ہے، مسلمان رات کے دو بجے بھی  ریڈ سگنل  پر گاڑی روک لیتا ہے، وہ زیبرا کراسنگ پر گاڑی کا ٹائر نہیں آنے دیتا اور کبھی گاڑی اوور اسپیڈ نہیں چلاتا۔ ”
یہ ہیں ایک  سچے مسلمان کی نشانیاں ،اگر یہ خوبیاں آپ میں پائی جائیں تو  یقینا آپ ایک اچھے مسلمان ہیں ،اور اللہ آپ مزید برکت عطا فرمائے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

2 thoughts on “ایک سچا مسلمان کیسا ہو؟

Leave a Reply