ایک آسان نسخہ جو ہماری ساری مرادوں کو پورا کرے

ایک آسان نسخہ جو ہماری مرادوں کو پورا کرے۔
ناظرین ہمارے معاشرہ میں ایسے بے شمار دکھی لوگ نظر آئیں گے جو برسہا برس سے کچھ دعائیں کر رہے ہیں لیکن ان کی دعا قبول ہوتے ہوئے ان جو نظر نہیں آتی،کسی بیماری سے چھٹکارے کے لئے ،کسی قرض سے نجات کے لئے ،کسی خواہش کے پوری ہونے کے لئے ،کسی تمنا اور خواہش کے پورا کرنے کے لئے دعائیں بھی کرتے ہیں لیکن قبول ہوتے ہوئے نظر نہیں آتی ۔کتنی ہی خواتین کو اپنے شوہروں سے محبت نہ ملنے کی شکایت ،کتنی ہی خواتین کو اولاد نہ ہونے کی شکایت،کتنی ہی بہنوں کے لئے بہتر جوڑا نہ ملنے کی شکایت ،کتنی کی بہنوں کو ساس کے ستانے کی شکایت،کتنی ہی خواتین کو اپنی بہو کی نافرمانی کی شکایت،کتنے ہی شوہروں کو بیویوں کے ستانے کی شکایت،الغرض سماج میں شکایتوں کی ایک نہ ختم ہونے والی فہرست ہے۔لیکن آئے آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ دینے جارہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے مسائل ہوں گے ان شاللہ۔
ناظرین ہم اپنے مسائل کا حل ہر جگہ تلاش کرتے ہیں لیکن ایک ایسا عمل بھی ہے جس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا ہے۔وہ ہے اپنے گناہوں سے استغفار ۔اگر ہم استغفار کرتے رہیں تو ہمارے بے شمار مسائل خود بخود حل ہوتے جائیں گے ان شااللہ ۔آئے ہم آپ کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا واقعہ سنانے جارہے ہیں۔
امام احمد بن حنبل ایک مرتبہ سفر میں تھے،ایک جگہ رات ہوئی ایک مسجد میں گئے تاکہ آرام کریں ،نماز کے بعد موذن نے کہا یہاں آرام نہیں کر سکتے آپ باہر نکلیں ،امام احمد حنبل نے درخواست کی کہ مسافر ہے آرام کرنے دیا جائے ۔موذن نہیں مانا ،آخر کار دروزے کے باہر سیڑی پر سر رکھ کر لیٹ گئے ،اس ماجرہ کو ایک روٹی بنانے والا دیکھ رہا تھا ،جب روٹی بنانے والے نان بائی نے امام احمد بن حنبل کی مشکل کودیکھی ا اس نے آپ کو مہمان بنا لیا ،حالانکہ نان بائی کو پتہ نہیں تھا کہ یہ امام احمد بن حنبل ہیں ۔اور آپ نے بھی بتایا کہ وہ احمد بن حنبل ہیں ۔وہ روٹی بنانے آٹا گوندھ رہا تھا ،ساتھ ہی استغفر اللہ پڑھتا تھا ،امام صاحب نے پوچھا ائے اللہ کے بندے استغفار کا کچھ فائدہ ہوا ہے ؟ اس نے کہا ،بالکل میں بہت غریب تھا جب سے یہ پڑھتا رہا ہون ،کافی برکت ہورہی ہے۔ابھی بھی پڑھ رہا ہوں کیوں کہ بہت دنوں سے میری ایک خواہش پوری نہیں ہوئی ہے ۔امام صاحب نے پوچھا کونسی خواہش ،کہا احمد بن حنبل سے ملنے کی خواہش ،اب تک پوری نہں ہوئی ہے ۔
امام صاحبب نے کہا میں ہی احمد بن حنبل ہوں ،ایسے لگتا اسی استغفار نے مجھے کھینچ کر تیری طرف لایا ہے ۔ناظرین دیکھا آپ نے نان بائی کے مسلسل استغفار پڑھتے رہنے سے اس کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ،اللہ نے اس کی مراد پوری کردی ۔ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی مرادوں کو پورا کرنے کے لئے کثرت سے استغفار پڑھتے رہیں۔