اپنی  صلاحیت کو کیسے پہچانیں؟

اپنے آپ کو کیسے پہچانیں ؟اللہ نے مجھے کس لئے پیدا کیا ہے؟

آج کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ  انہیں اس بات کا پتہ نہیں ہوتا کہ انہیں کیا کرنا چاہئے ؟ اکثر نوجوان  پوچھتے رہتے ہیں کہ sir  میں کیا کروں؟مجھے کیا کرنا چاہئے؟

گویا ان کو ان کی صلاحیتوں کا اندازہ نہیں ہوتا ہے،نہ ہی  معلوم کرنے کا طریقہ  آتا ہے۔کیوں کہ آج  اسکولوں مین کالجوں مین سلیبس   ختم کرنے  کی فکر ہوتی ہے،امتحان میں اچھے مارکس کی فکر ہوتی ہے ۔بچوں کو  اپنی صلاحیت  پتہ کرنے کا  طریقہ نہیں بتایا جاتا ۔نہ ہی بچوں کی صلاحیتوں کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آئے آج ہم کچھ اصول سمجھائیں گے جن پر غور کرکے اپنی صلاحیتوں  کو پہچانا جاسکتا ہے اور اپنے فیلڈ کو متعین کیا جاسکتا ہے ۔

اگر آپ  تعلیم سے فارغ ہوچکے ہیں  اب مزید تعلیم  حاصل کرنے کا ارادہ نہیں ہے  کچھ کام کرنا  چاہتے ہیں  اور سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کریں ؟

آپ کے سامنے مختلف کام  ہیں ،اب آپ   غور کریں کہ جو  کام آپ کے سامنے ہیں    ان مین کونسا ایسا کام ہے  جس کو  کرنے میں  کوئی تھکان محسوس نہیں ہوتی ،یعنی آپ کو   اس کام  کے انجام دینے میں اتنا دل لگ جاتا ہے وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔اور کسی بھی  وقت اس کام کو کرنے  کے لئے تیار ہوجاتے ہو،اگر کوئی  کام ایسا ہو تو سمجھ جائیں کہ وہ کام آپ کا ہے اور اس کام میں کامیابی یقینی ہے ۔

اور اسی طرح ایسا کونسا کام ہے  جس کو کرنے کی صورت میں آپ کو اطمئنان ہوتا ہے دل کو خوشی ہوتی ہے،اگر کوئی ہے تو سمجھ لیں  وہ آپ کا ہے  آپ اس کے لئے ہیں۔اس کام  کو کرنے میں کوئی بیزارگی نہ ہو،سمجھ لیں  وہ کام  آپ کا ہے ۔

آپ کی زندگی مین کونسا ایسا کام ہے  جس کے کرنے میں کسی معاوضہ کی پرواہ نہ ہو،معاوضہ  نہ بھی ملے تو بھی کرتے جائیں ،جب  آپ   سے آپ کے کام کے معاوضہ کے بارے میں پوچھیں تو آپ کہیں  پہلے میرا کام دیکھو پھر   میرا معاوضہ طئے  کر نے  کی بات کریں۔آپ کو آپ کے  کام کے بارے   میں اتنا  کانفڈنس ہو۔تو سمجھ لیں آپ اس کام کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔

آپ کے سامنے کئی ایسا کام  ہے جس کے کرنے سے لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں یہاں تک کہ جو آپ کے دشمن ہیں وہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں تو پھر  وہ آپ کا کام ہے اس کو کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے ۔

کوئی ایسا کام ہے جس کو جاننے کی آپ ان تھک کوشش کرتے ہیں ،کچھ بھی مشکلات آئیں پھر بھی آپ کرنے تیار ہیں ،اس کے لئے آپ  دیر تک انتظار بھی کر سکتے ہیں،اس کو جاننے یا سیکھنے کے لئے دور کاسفر  کرنے بھی تیار ہیں،تو  سمجھ لیں وہ آپ کا کام ہے اس کو کرتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

یا اگر آپ اسٹوڈنٹ  ہیں ،کونسے سبجیکٹ میں آپ کا من لگتا ہے ؟ انگریزی میں ،حساب میں ،سوشیل میں ،سائینس  میں ؟جس سبجیکٹ میں آپ  زیادہ وقت لگانے کے باوجود تھکان نہ ہو،اس کی گہرائی  جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو سمجھ لیں  وہ آپ کا میدان ہے ۔

آپ کا کاروبار ہے اس کو نئے نئے طریقہ سے  کرنا چاہتے ہیں ،نئے نئے آئیڈیا آتے ہیں تو سمجھ لیں وہی آپ کا کاروبار ہے۔ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں آپ کو اور ہم کو اپنے کاموں  مین دل لگنے اور محنت سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 3.5 / 5. Vote count: 4

No votes so far! Be the first to rate this post.

2 thoughts on “اپنی پوشیدہ صلاحیت کو کیسے پہچانیں؟

  1. Masha Allah, Allah barkat de, ap ke is kaam may aur apke deen may, jazakallahu khaira, hamare liye aise topics select karkar bana ne ke liye.

Leave a Reply