اگر مان لیں نبی نور ہیں تو؟

اگر بالفرض  رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو حقیقی طور پر نور مان لیا جائے تو پھر سوچنا ہوگا کہ ۔۔۔ نور تو کھاتا نہیں ۔۔۔ پیتا نہیں ۔۔۔ سوتا نہیں ۔۔۔ شادی نہیں کرتا ۔۔۔ بچے نہیں جنتا ۔۔۔ اس کے ماں باپ نہیں ہوتے ۔۔۔ برادری نہیں ہوتی ۔
اگر کوئی میرے ان معروضات کو غلط سمجھے تو اسے بتانا ہوگا سیدنا جبرائیل ومیکائیل واسرافیل وعزرائیل علیہم السلام کھانے پینے میں کیا پسند فرماتے ہیں؟ دن رات میں کتنا سوتے ہیں ؟ ان کی کتنی بیویاں ہیں ؟اولاد کتنی ہے ؟ان کے ماں باپ کے اسماء مبارکہ کیا ہیں؟وہ کس قوم وبرادری سے تعلق رکھتے ہیں ؟ بخلاف اس کے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس واجمل کو دیکھتے ہیں،
(۱) ۔۔۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں کدو کی سبزی پسند فرماتے ہیں
جناب انسؓ سے مروی ہے:
میں نے حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا وہ پیالہ کے اطراف میں کدو تلاش فرماتے تھے ۔(متفق علیہ )
(۲) ۔۔۔ پینے میں تین سانس لیتے تھے :
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیتے وقت تین بار سانس لیتے تھے ۔(متفق علیہ )
(۳)۔۔۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو کراٹھے تو فرمایا

میری آنکھیں سوتی ہیں دل بیدار رہتا ہے ۔
(۴)۔۔۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات نے حضرت خدیجہ ،سیدہ زینب ،سیدہ عائشہ ،سیدہ حفصہ ،سیدہ میمونہ ،سیدہ ام سلمہ ،سیدہ جویریہ ،سیدہ ام حبیبہ ،سیدہ زینب بنت جحش ،سیدہ صفیہ صلواۃ اللہ علہیم اجمعین سے شادی فرمائی۔
(۵) ۔۔۔ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی چار صاحبزادیاں تین صاحبزادگان ہیں
سیدہ زینب ۔سیدہ رقیہ ۔سیدہ ام کلثوم ۔سیدہ فاطمہ ۔صاحبزادگان میں حضرت ابراہیم حضرت قاسم ۔حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہم اجمعین
(۶) ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قوم کے قریشی اور قبیلہ بنی ہاشم سے تعلق رکھتے ہیں ۔
(۷) ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین ہیں تب ہی تو میلاد مصطفی ؐبیان کیا جاتا ہے
جب قرآن وحدیث اور عقلی دلائل سے یہ بات ثابت ہوچکی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم با عتبار ذات کے انسان ہیں ،بشر ہیں ۔ اور پھر بھی میں نہ مانوں کی رٹ لگائی جائے تو اس کا کیا علاج ہے ؟ اگر ان تمام دلائل قاہرہ اور براہین قاطعہ کے باوجود بھی کوئی بزرگ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو نور مانتا ہے تو اس کی خدمت میں بصد آداب عرض کروں گا حسنین کریمین کا نانا کسے بنائے گا؟ بنات طاہر ات کا ابو کسے مانے گا ؟ کیونکہ نور کی تو اولاد نہیں ہوتی خدا کرے مسئلہ سمجھ
قرآن مجید کے مطالعہ سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ سابقہ اقوام انبیاء کو بشر اور انسان تسلیم کرتی تھیں مگر نبی ماننے کو تیار نہ تھیں بلکہ ان کے ذہن کے مطابق انبیاء فرشتے ہونے چاہیئیں ۔ اور آج کی قوم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مانتے ہیں مگر بشر وانسان نہیں مانتی سنیں قرآن کریم ۔

کتنا رفیع ہے مقام انسانیت مقام انسانیت کو حقارت سے دیکھنے والے دوستو ذراشرف انسانیت کو دیکھیں تو سہی وہ بار امانت جس کے متحمل جن وملک نہ ہو سکے ارض وسماء نہ ہو سکے اس امانت عظمی کا بار حضرت انسان نے قبول کیا ۔۔
غور فرمائیں :۔کتنارفیع مقام ہے حضرت انسان کا؟مگر ہم ہیں کہ غلط پروپیگنڈہ کاشکار ہو کر انسانیت کو حقارت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔
جب تک اس صفحہ ہستی پر انسانیت ہے بشریت ہے، اس کی خدمت کے لئے کارخانہ کائنات چلتا رہے گا، آسمان کا سائبان تنا رہیگا ،سورج اور چاند جگمگاتے رہیں گے ، چشمے ابلتے رہیں گے، دریا بہتے رہیں گے، ہوائیں چلتی رہیں گی، بادل برستے رہیں گے، زمین اسی طرح مر مر کر جیتی رہے گی، سبزے اگتے رہیں گے، درخت پھلتے رہیں گے ،پھل پکتے رہیں گے، قمریاں ،کوئل ، نغمہ سرائی کرتے رہیں گے ۔
سبزے کی لہک ،شاخوں کی لچک،  پھول کی مہک ، بلبل کی چہک، ، بجلی کی کڑک ، تاروں کی چھٹک ، چاندو سورج کی چمک ۔مٹی کا ذرہ، پانی کا قطرہ، درختوں کا پتہ  جاری رہینگے۔اور جب یہاں سے انسانیت و بشریت ختم ہوجائے گی پھر ہر شئی مٹ جائیگی۔ پھر بھی ان نادانوں کو بشر ہونے میں فخر نہیں ہے،

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply