اچھے اخلاق کس کو کہتے ہیں؟

اچھے اخلاق کس کو کہتے ہیں؟
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خالق الناس بخلق حسن ۔ترمذی ۔
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ؛لوگوں کے ساتھ ا چھے اخلاق سے پیش آو۔
پیارے بچو جانتے ہو کہ اچھے اخلاق کس کو کہتے ہیںَ؟ جب ہمارے امی ابو خوش رہتے ہیں تو ہم سے محبت سے باتیں کرتے ہیں،مسکراتے ہیں، محبت سے نام لیتے ہیں،اسی کو اچھے اخلاق کہا جاتا ہے ۔ہم گھر مین داخل ہوں تو سلام کرنا ،اسکول ٹیچروں کو سلام کرنا ،صبح میں جلدی اٹھنا ، نہانا ،صاف ستھرے کپڑے پہننا ،ہوم پابندی سے کرنا ،بھائی بہنوں کے لڑائی جھگڑا نہ کرنا ،اچھے اخلاق ہیں۔
اگر کوئی گالیاں دیتا ہے ،جھگڑا کرتا ہے،اسکول میں چوری کرتا ہے ،دوسروں کے نوٹ بکس چھین لیتا ہے ،دوسروں کو ستاتا ہے ،مارتا ہے تو برے اخلاق کہا جاتا ہے،ہم کو برے اخلاق والے نہیں بننا ہے،
بچو ہم سب اچھے اخلاق والے بنیں گے ان شااللہ ۔ہم بڑوں کو سلام کریں گے ،بڑوں کی عزت کریں گے ، گھر مین بڑے لوگ دادا دادی ہو تو ان کو تنگ نہیں کریں گے ،ان کی خدمت کریں گے،امی ابو کی بات مانیں گے ، بڑوں کے سامنے چیخ کر بات نہیں کرین گے۔مسجد میں جائیں تو شور نہیں مچائین گے،گلی میں کرکٹ کھیل کر گلی والوں کو تنگ نہیں کریں گے۔اسکول سے واپس لوٹتے ہی ہوم ورک کریں گے،اس کے بعد کھیلیں گے ۔کسی چیز کے مانگنے میں ضد نہین کریں گے ،اگر امی ابو دیں تو لیں گے اگر روک دیں تو رک جائین گے۔اگر ہم ایسے بنیں تو اچھے اخلاق والے بچے کہلائین گے ،اللہ بھی خوش ہوگا ،امی ابو بھی خوش ہوں گے ،ٹیچرس بھی خوش ہوں گے ،سارے گھر والے بھی ہم سے بہت محبت کریں گے ۔ان شاللہ