اپنے کیرئیر کا انتخاب کب اور کیسے کریں؟

10 دسویں جماعت کے بچو یہ کام ابھی سے شروع کرو۔
آج کل ہمارے طلبہ جب تعلیم سے فارغ ہوتے ہیں تو اب کیرئیر گائڈنس کے بارے میں سوچا جاتا ہے،جبکہ کیرئیر ایک ایسا عمل ہے جو تعلیم کے دوران ہی جاری رہنا چاہئے۔آج کل بچوں کے ماں باپ کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ کچھ سوچیں ،یا ماں باپ کے پاس اس کا شعور بھی نہیں ہے بس تعلیم دلانا ہی فریضہ سمجھتے ہوئے بچوں کے سارے اخراجات پورا کرنے میں دن رات محنت کرتے ہیں،پھر ہمارے بچے صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی ڈھنگ کی کمائی کما نہیں سکتے ہیں،آئے ہم طلبہ سے کچھ باتیں کرنا چاہتے ہیں۔
بچو آپ کو سب سے پہلے اپنا جائزہ لینا ہوگا ،اور خود کو جاننا ہوگا۔
اپنے اندر کی شخصیت کا جائزہ لیجیے۔ اپنے شوق، دلچسپیوں، مہارت، ذاتی خصوصیات کو پہچانیے اور ان کی ایک لسٹ بنائیں۔ اور اس لسٹ کو اپنے دوستوں، خاندان کے افراد، اساتذہ کو بتائیں اور ان سے پوچھیں کہ کیا آپ میں وہ سب چیزیں موجود ہیں جن کی لسٹ آپ نے تیار کی ہے۔ اپنا جائزہ لینے کے لیے خود سے یہ سوالات پوچھیے
مجھے کون سے کام پسند ہیں؟
کون سے کام ہیں جن میں مجھے مزہ آتا ہے، ، دلچسپ لگتے ہیں اور ان کو کرتے ہوئے enjoy کرتے ہیں؟
مجھ میں کون سی مہارتیں اور صلاحتیں موجود ہیں یا میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ میں پیدا ہوں؟
میرا وہ کون سا ذاتی انداز یا خصوصیات ہیں جو کسی جگہ کام کرتے وقت میرے لیے اہم ہوں گی؟
اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مَیں کون سا مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
مختلف کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کریں
ان تمام کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کریں، جو آپ کو پسند ہیں ، آپ کے سامنے موجود ہیں اور جن کاموں کو اختیار کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ اپنے خاندان اور رشتے داروں میں اور دوستوں کے خاندان میں ان لوگوں سے ملیں جو ایسے کام کر رہے ہیں، جو آپ کو پسند ہیں۔ ان سے ان کے کام کے بارے میں پوچھیں۔ موقع ملے تو اپنی پسند کے کسی پیشہ ور ماہر کے ساتھ اس کے کام کی جگہ پر ایک دن ساتھ گزاریں، اسے کام کرتا ہوا دیکھیں اور سوالات کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔
اور ان سے پوچھیں کہ
آپ نے اس ڈپارٹ منٹ میں کام کیسے شروع کیا؟
اس کام میں ایک مصروف دن کس طرح کا ہوتا ہے؟ کیا کیا کام کرنے ہوتے ہیں؟
اس کام کے لیے کس طرح کی تربیت یا تعلیم کی ضرورت ہے؟
نیا کام شروع کرنے والے کو اسٹارٹنگ میں کیا تنخواہ ملتی ہے اور درمیانی تنخواہ کیا ہے؟
اگلے مرحلے میں اپنے لیے چند مقاصد طے کریں۔
ان کاموں کے بارے میں تحقیق کریں جو آپ کو اچھے لگتے ہیں تاکہ یہ طے کرسکیں کہ ان پیشوں میں کامیاب ہونے کے لیے کس طرح کی تعلیم اور تربیت حاصل کرنی ہوگی۔ معلومات حاصل کرنے کے بعد تعلیم یا تربیت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
زندگی کے کچھ اصول ایسے ہیں جو بے حد ضروری ہیں ۔
1اپنی زندگی کو سادہ بنائیں ،رنگا رنگ ،چمک دمک ،فلمی دنیا کا خواب نہ دیکھیں ۔کیوں کہ اس میں حقیقت نہیں ہوتی ہے ۔
2صرف کا م پر دھیان دیں نتیجہ ،کامیابی پر نہیں ،کیوں کہ جب محنت اچھی کروگے نتیجہ آپ کا ہوگا ان شاءاللہ ۔
3دوسروں کا خیال ان کی توقعات کے مطابق رکھیں ۔
4 سوچ کو ہمیشہ مثبت بنائیں ۔
5ہمیشہ نئی چیزیں سیکھتے رہیں ،سیکھنے میں شرمائیں نہیں۔
6 جلد بازی نہ کریں صبر سے کام لیں ۔
7ہر وقت شکایات کرتے نہ بیٹھیں ۔
8آپ کے پاس جو کچھ ہے اس پر شکر گزار بنیں ۔
ma shaa allaah