اپنا جائزہ

قارئین ہم جن دونوں سے گزر رہے ہیں  ان میں  ہر آدمی پریشان ہے  ،گھر میں بیٹھ کر ساری دنیا کی خبر لیتے ہیں ،اخبار پر نطر ہوتی ہے ،الیکٹرانک میڈیا پر مسلسل نظر ہوتی ہے ،فیس بک پر نظر ہوتی ہے کہا ں کیا ہورہا ہے  ایک تجسس رہتا ہے ۔لیکن   اپنی فکر بہت کم ہی ہوتی ہے ،گھر والوں کی فکر کم ہی ہوتی ہے ۔اپنے آخرت کی فکر کم ہی ہوتی ہے۔دنیا بھر میں  بیماریوں   پر نظر ،تبصرہ ،مشورہ ،سب کچھ لیکن اپنے جہاں سے بے خبر ۔

دوستو چلو دنیا جہاں  کو چھوڑ دو  اپنی دنیا کا جائزہ لو۔ہر آدمی اپنے  آپ سے سوال کرے ۔

1کیا مجھے نماز کی ساری دعائیں یاد ہیں ؟ اگر  جواب  ہاں میں ہے  تو خوش نصیب ہیں ،اگر نہ میں ہے تو پھر  ان چھٹیوں کے دنوں میں یاد  کر لیں۔

2کیا مجھے قرآن   کی تلاوت  تجوید کے ساتھ آتی ہے؟اگر جواب ہاں میں ہے بہت خوب ،اگر نہ میں ہو تو   youtube  میں کسی  تجوید سکھانے کے بہت سارے ویڈیوز ہیں ان میں سے جو آپ کو آسانی سے سمجھ میں آئے اس کو سن کر سیکھ لیں ۔

3کیا مجھے نماز جنازہ  کی دعا یا د ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو بہت خوب ،اگر نہ میں ہو  پھر یاد کرنے کی کوشش کریں ۔

4کیا مجھے کم از کم 20 سورتیں یاد ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے  تو بہت خوب اور مزید یاد کرنے کی کوشش کریں ۔اگر نہ میں ہے تو  افسوس کریں اور آج ہی شروع کر دیں ۔

5 کیا اس بیماری سے بچنے کے لئے فجر سے پہلے دعا کرنے کی توفیق ہوئی؟اگر ہاں تو بہت خوش نصیب ہیں اگر نہیں تو چلیں دعا کریں ۔

6 کیا  آپ کے دل میں  خیال آیا کہ  بہت سارے مزدور پیشہ لوگ پریشان ہیں ان میں سے بہت سارے لوگوں کو جانتے بھی ہوں گے کسی کی مدد کریں ؟اگر آپ نے کیا ہے تو بہت خوب ،اگر نہیں تو چلیں آج  ہی کسی مدد کریں ۔

7 کیا میں صبح شام کی دعاوں کا اہتمام کررہا ہوں ؟اگر ہاں تو  بہت خوش نصیب ہیں کیوں کہ اللہ سب کو توفیق نہیں دیتا ،وہ اپنے خاص  بندوں کو ہی دیتا ہے ۔اگر نہیں تو شروع کری دیں ۔

8 کیا اکیلے بیٹھے  بیٹھے اپنے پچھلے گناہ یاد کیا ہے؟اگر توبہ کی توفیق ملی تو بہت خوش نصیب ہو ،اگر گناہ یاد  نہیں   آتے ہیں تو  اللہ کی رحمت سے دور ہورہے ہیں

9 کیا ان دنوں آپ نے صلہ رحمی کے طور پر کسی رشتہ دار کو call  کیا ہے؟اگر ہاں تو بہت  خوب ،اگر نہیں تو برائے مہربانی آج ہی  call  کریں ۔

10 کیا میں اپنے بچوں کو لیکر  گھر والوں کے ساتھ  جماعت بنا کر نماز ادا کررہا ہوں ؟اگر ہاں تو بہت خوش نصیب گھر ہے آپ کا ۔اگر نہین تو برائے کرم شروع کردیں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 5 / 5. Vote count: 1

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply