آو عقیدہ سیکھیں

سبق نمبر ۱

اللہ  ایک ہے

بچو کیا آپ جانتے ہیں   کہ اللہ کون ہے؟ جس نے ہم سب کو پیدا کیا  ،ہم سب کو کھانا دیتا ہے پانی دیتا ہے ساری چیزیں دیتا ہے وہ ہمارا  اللہ ہے،وہ اکیلا ہے ،وہ کسی سے پیدا نہین ہوا،اس کے کوئی ابو نہیں ہین ،اس کے کوئی امی نہیں ہیں،اللہ کے کوئی بچے نہیں ہیں،وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے ،وہ کبھی مرنے والا نہیں ہے،اس کو کبھی موت آنے والی نہیں ہے،اللہ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،ہم لوگ کھاتے ہین پیتے ہیں ،سوتے ہیں ،لیکن اللہ نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ سوتا ہے ،ہم سب تھک جاتے ہیں لیکن اللہ کو تھکا ن نہیں ہوتی ہے۔

اللہ ہم سب کو اچھی اچھی چیزیں کھانے دیتا ہے ،وہ ہم کو میٹھے میٹھے آم دیتا ہے ،میٹھے میٹھے سیب دیتا ہے،میٹھے میتھے انگور دیتا ہے،اچھے اچھے مزیدار کھانے دیتا ہے ،مٹھائی دیتا ہے ،یہ سب چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے۔وہی دودھ دیتا ہے وہی شھد دیتا ہے ۔

بچو  اللہ اکیلا ساری دنیا کو سمبھالتا ہے ،آسمان بھی اسی کا ہے ،زمین بھی اسی کی ہے،درخت بھی اسی کے ہیں ،سارا جہاں بھی اسی کا ہے۔پیارے بچو جیسے  چاند  ایک ہی ہے ویسے اللہ بھی اکیلا ہے،جیسے سورج اکیلا ہے اللہ بھی اکیلا ہے۔

بچو  ہم سب کو اللہ کی عبادت کرنا ہے،جیسے ہمارے ابو نماز پڑھتے ہیں ہماری امی نماز پڑھتی ہیں ہم  کو بھی نماز پرھنا چاہئے ،ابو کے ساتھ  مسجد کو بھی جائیں گے ،اور امی کے ساتھ گھر میں بھی نماز پڑھیں گے ان شاللہ۔عبادت کرنا ہی اللہ کا شکریہ ادا کرنا ہے ،اللہ کی نعمتوں کو صحیح استعمال کرنا بھی شکریہ ادا کرنا ہے۔

چلو بچو ہم ایک پروجیکٹ بنائیں گے ۔

۱ اللہ نے ہم کو کیا کیا دیا  ہے ایک لسٹ بنائیں۔

۲ آپ اللہ کا کیسے شکر ادا کرتے ہیں  بتائیں ۔

۳ آپ اللہ سے  کیسے محبت کرتے ہین بتائیں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 1 / 5. Vote count: 1

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply