الصدقہ برھان : صدقہ دلیل ہے ۔

الصدقہ برھان : صدقہ دلیل ہے ۔
ہمارے پیارے پیارے بچوں نے سوال کیا کہ الصدقہ برھان، صدقہ دلیل ہے اس کا مطلب کیا ہے؟پیارے بچو ہر چیز کی ایک دلیل ہوتی ہے یعنی پروف ،جیسے آپ اسکول جاتے ہین اسٹوڈنٹ ہونے کا پروف آپ کا آئی ڈی کارڈ ہوتا ہے،آپ اپنے کلاس میں پاس ہونے کا پروف آپ کا پروگریس کارڈ ہوتا ہے، آپ نے پاسپورٹ ،راشن کارڈ،آدھار کارڈ ،ووٹنگ کارڈ کے بارے میں سنا ہوگا ۔یہ ساری چیزیں ہمارے لئے پروف ہوتے ہیں اسی طرح صدقہ وخیرات کرنا بھی ہمارے مسلمان ہونے کا ،مومن ہونے کا پروف ہے ۔اگر ایک آدمی سچا مسلمان ہے تو وہ ضرور صدقہ کرےگا ۔اگر کوئی صدقہ کرتا ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دی جاسکتی ہے ،اس کا صدقہ اس کے مسلمان اور مومن ہونے کی دلیل ہے پروف ہے ْ۔
پیارے بچو اس مہنہ کے شروع میں ہم نے ایک صدقہ باکس بنانے کے لئے کہا تھا ،آپ میں سے بہت سارے بچوں نے باکس بنایا تھا ،اب مہنہ ختم ہونے جارہا ہے ،اس باکس میں آپ نے پیسے ڈالے ہون گے ،اگر ڈالتے رہے ہیں تو ۳۱ ڈسمبر کو باکس کھولیں ،اس مال کو کسی غریب کو دیں ،آپ کے محلے میں ،خاندان میں یا آپ کے جاننے والوں مین یا آپ کے پاس کام کرنے والے غریب ہیں تو ان کی مدد کریں ۔
پیارے بچو جانتے ہو اگر ہم صدقہ کرتے ہین تو اللہ ہم کو کیا فائدہ دینے والا ہے؟
پہلا فائدہ : ہمارا صدقہ اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے ۔
دوسرا فائدہ:ہمارا صدقہ ہمارے گناہوں کو مٹا دیتا ہے ۔
تیسرا فائدہ :ہمارا صدقہ ہمارے دلوں کو نرم کرتا ہے ۔
چوتھا فائدہ :ہمارا صدقہ غریبوں کے دلوں میں ہماری محبت پیدا کرتا ہے ،مسکینوں کی دعا ملتی ہے۔
پانچواں فائدہ :ہمارا صدقہ ہمارے مال کو بڑھا تا ہے ۔
چھٹا فائدہ :ہمارا صدقہ ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے ۔
ساتواں فائدہ ؛ہمارا صدقہ ہمیں بڑی بڑی مشکلات سے بچاتا ہے۔
آٹھواں فائدہ :ہمارا صدقہ حشر کے میدان میں ہمیں سایہ دلاتا ہے۔
نواں فائدہ :ہمارا صدقہ ہمیں عرش کے سائے تلے جگہ دلاتا ہے۔
دسواں فائدہ : ہمارا صدقہ ہمیں فرشتوں کی دعا دلاتا ہے ۔
پیارے بچو آج کے لئے اتنا کافی ہے ۔پھر ملین گے ہم ان شاللہ ۔