ائے بادشاہوں کے بادشاہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوستو آج جمعہ ہے بندوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ،آپ بھی دعا کریں ۔
ائے بادشاہوں کے بادشاہ،ائے یونس کی سننے والے،ائے غار والوں کی سننے والے،ائے ابراہیم وموسی کی سننے والے ، ہم تجھ سےتیری عطا کردہ نعمتوں میں برکت مانگتے ہیں، صحت والی زندگی مانگتے ہیں،عمل والی عمر مانگتے ہیں،صالح اولاد اوران کا اچھا نصیب مانگتے ہیں،ائے مشکل کو آسان بنانے والے ہم تجھ سے دنیاوی اور آخرِت کی آسانی مانگتے ہیں،ائے گناہوں کو ڈھانپنے والے ،تیری رضا مانگتے ہیں، ائے جلد راضی ہونے والے تیری خشنودی مانگتے ہیں، تیری چاہت مانگتے ہیں، تجھ سے نظر کرم اور آخرت کی کامیابی مانگتے ہیں۔ ائے سب کی سننے والے ہم تیرے بندے ہیں اور ہر پل تیرا ساتھ مانگتے ہیں۔
والسلام آپ کا خیر خواہ نورالدین عمری