آو بچو عقیدہ سیکھیں

اللہ پر ایمان الانا
پیارے بچو کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ پر ایمان کا مطلب کیا ہے؟
اللہ پر ایمان کا مطلب اللہ پر مکمل بھروسہ کرنا ،اور اس بھروسے کسی بھی قسم کا شک نہ کرنا ۔اگر تھوڑا بھی بھروسے میں شک ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔پیارے بچو ایمان میں تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے ،زبان سے اقرار کرنا ،دل سے یقین کرنا ،جو کہتے ہیں اس پر عمل کرنا ۔ہمارے ایمان میں کمزوریاں پائی جاتی ہیں،ہم بہت ساری باتیں زبان سے بولتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے ،جیسے سچ بولنا ہے ،سب بولتے ہیں کہ سچ بولنا چاہئے لیکن سچ نہیں بولتے ،ہم سب کہتے ہیں کہ گالیاں نہیں دینا چاہئے لیکن گالیاں دیتے رہے ہیں،ہم سب کہتے ہیں کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہئے لیکن جھوٹ بولتے رہتے ہیں ،گویا ہمارا ایمان پورا نہیں ہے ۔
پیارے بچو ہمار ا اللہ ہم پر کتنا مہربان ہے دیکھو کہ وہ ہماری امی کے دل میں محبت ڈالتا ہے اسی لئے ہماری امی ہم سے کتنی محبت کرتی ہیں ،ہم رات میں ستاتے ہیں ،روتے ہیں وہ پھر بھی غصہ نہیں ہوتی،ہم خوش ہوتے ہیں تو وہ بھی خوش ہوتی ہے ہم روتے ہیں تو وہ پریشان ہوتی ہے۔
ہمارے ابو کے دل میں بھی محبت اللہ نے پیدا کیا ہے ،وہ اچھی اچھی چیزیں دلا کر خوش ہوتے ہیں۔پیارے بچو ہر شخص بچوں سے پیار کرتا ہے خواہ وہ اپنے ہوں یا دوسروں کے ۔پیارے بچو ہم سب اللہ کے بندے ہیں ،ہم پر ضروری ہے کہ اس کی ہر بات مانیں ۔اللہ نے قرآن میں ساری باتیں بتا دی ہیں ۔نبی نے قرآن پر عمل کر کے بتایا ہے،جو عمل نبی نے بتایا اس کو حدیث کہتے ہیں ۔ہمارا اللہ بہت مہربان ہے ،ہمارے لئے آسان باتیں عمل کرنے کے لئے بتایا ہے ۔وہ ہم کو مشککل میں نہیں ڈالنا چاہتا ۔وہ ہم سے بہت محبت کرتا ہے ۔پیارے بچو جانتے ہو ہم کو کتنی چیزوں پر ایمان لانا پڑتا ہے؟آو ہم بتاتے ہیں ۔
پیارے بچو ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں،اس کے فرشتوں پر ،اس کی کتابوں پر ،اس کے نبیوں پر،قیامت کے دن پر ،تقدیر پر ،ان ۶ چیزوں پر ایمان رکھیں تو ہمارا ایمان پورا ہوگا ۔
اللہ پر ایمان کیسے لائیں ؟
سوال ۱ ایمان میں کتنی چیزوں کا ہونا ضروری ہے؟
سوال ۲ ہمارے ابو امی ہم سے کیسی محبت کرتے ہیں اور ان کے دل میں محبت کس نے ڈالی؟
سوال۳ اللہ کے ساتھ اور کتنی چیزوں پر ایمان لانا ہے؟