آو بچو حدیث سمجھیں

آو بچو حدیث سمجھیں
ہر دور میں ہم اپنے بچوں کی تربیت کے لئے فکر مند ہیں ،ان کے لئے اچھے اسکولوں کا انتخاب کرتے ہیں ،بڑی بڑی فیس بھی ادا کرتے ہیں ،سالہا سال ان بچوں کے لئے محنت بھی کرتے ہیں۔اپنے بچوں کے دین کی فکر بھی کرتے ہیں ،ان کو مسجد لے جاتے ہیں۔صباحی و مسائی مدرسہ میں شریک کرتے ہیں،کچھ لوگ اپنے بچوں کو حفظ (قرآن مجید ) میں شریک کرتے ہیں۔کچھ عالم وفاضل بنانے کے لئے بڑے بڑے بڑی بڑی جامعات کا انتخاب کرتے ہیں۔یہ ساری چیزیں ہمارے دین سے محبت کی علامتیں ہیں۔ہم دین سے بے حد محبت کرتے ہیں اسی لئے اپنے بچوں کو دین سکھانا چاہتے ہیں ۔اپنی دنیا وآخرت کی کامیابی دین کے راستہ تلاش کرتے ہیں۔
اسی محبت والفت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے پیارے پیارے بچو!ں کے لئے چھوٹی چھوٹی احادیث کا انتخاب کیا ہے جن کو ہمارے نونہال ،آنکھوں کے تارے، بچپن میں ہی احادیث کو نہ صرف یاد کریں بلکہ ان کو اچھی طرح سمجھ بھی سکیں ۔عام طور پر ہم اپنے چھوٹے بچوں کو احادیث مع ترجمہ یاد دلاتے ہیں،لیکن ان کی سطح کے مطابق سمجھانے کی کوشش نہیں کرتے ۔جس کی وجہ سے ہمارے بچے بہت ساری احادیث کو یاد تو کرلیتے ہیں لیکن سمجھ نہیں پاتے ۔اسی پس منظر میں ہم نے یہ بیڑا اٹھا رکھا ہے کہ اب بچوں کو احادیث سمجھائیں گے کیوں کہ دین کو سمجھ بوجھ کے ساتھ حاصل کرنے والے ہی کے ساتھ اللہ تعالی تعالی خیر و بھلائی چاہتا ہے اور جو اس سے محروم ہوگیا تو گویا وہ اللہ تعالی تعالی کے ارادہ خیر سے محروم ہوگیا اس لئے اب سمجھنے کا وقت آچکا ہے ۔
بچوں کو احادیث مع ترجمہ سمجھانے کی ایک ادنی سی کوشش کا آغاز ہے ،اس ترتیب و تالیف میں حتی الامکان بچوں کی نفسیات کا خیال رکھا گیا ہے ۔احادیث کو سمجھنے لئے ان کے ہی آس پاس پائی جانے والی کی مثالیں دی گئی ہیں۔ان کے ساتھ پیش آنے والے روزمرہ کے حالا ت کوہی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ،تاکہ وہ احادیث کو اجنبی نہ سمجھیں ۔تاکہ انہیں احادیث کے فہم میں اجنبیت محسوس نہ ہونے پائے۔
یہ کتاب کن افراد، کلاسس، اداروں اور موجودہ جدید میڈیائی اداروں وغیرہ اور دیگر مواقع و مناسبات میں شامل کی جاسکتی ہے؟
1اسکولوں میں 4th کلاس سے لیکر 7th کلاس تک ۔
2مدارس میں عالمیت سوم تک ۔
3مساجد میں قائم صباحی ومسائی مکتب میں ۔
4بچوں کو دین سکھانے کی تڑپ رکھنے والی مائیں روزآنہ اپنے بچوں کو ایک ایک حدیث پڑھ کر سنا سکتی ہیں۔
5 اسکولی طلبہ کے لئے ہفتہ واری کلاسس منعقد کرنے والی مساجد
6سمر کیمپس summer camps میں
7 بچوں کو ناظرہ قرآن مجید اور دینیات کا ٹیوشن پڑھانے والے استاذ
8حفظ احادیث مع تشریح کا مسابقات منعقد کرنے والے اداروں و تنظیموں کے لئے
9 اگر کوئی whattsapp پر بچوں کو تربیت دینا چاہتے ہیں اس کتاب کو پڑھایا جاسکتا ہے۔ whattsapp پر بچوں کی تربیت کی خواہش رکھنے والے افراد
10 اگر کوئی بچوں کو انعاما ت دینا چاہتے ہیں تو اس کتاب کو دیا جا سکتا ہے۔مسابقات میں کامیاب ہونے والے بچوں کو بطور انعام تقسیم کرنے میں
الغرض مختلف مقاصدلئے یہ کتاب شامل کی جاسکتی ہے ۔ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کتاب کو حتی الوسع عام کریں جتنا ہوسکے پھیلائیں ۔تقسیم کریں ،دوسروں کو ترغیب دلائیں ۔رب ذوالجلا ل سے دعا ہے اس کار خیر میں برکت عطا فرمائے ،امت مسلمہ کے نونہالوں کو دین سمجھانے ،ان کی صحیح رہنمائی کرنے کی توفیق عطا کرے ۔