اللہ ہی  سننے والا ہے ۔

پیارے بچو   اللہ نے ہم کو پید ا کیا ہے ،اور زندگی کی ساری  سہولتیں  پیدا کیا  ہے،ساری نعمتیں  عطا کیا ہے ۔اچھے اچھے کھانے دیا ،میٹھی میٹھی چیزیں دیا ،پیارے پیارے ابو دیا ،پیاری پیاری امی دیا ۔اور وہ  دعا بھی سنتا ہے ۔جب ہم بیمار ہوتے ہیں تو  شفا دیتا ہے۔ہم غلطی کرتے ہیں تو معاف کرتا ہے ۔ہماری باتوں کو سنتا ہے ،ہمارے دل  میں کچھ خیال آتا ہے تو  اس کو بھی  سنتا ہے جانتا ہے۔اگر ہم دل میں کسی کو گالی  دیں تو اللہ سنتا ہے ،اگر ہم دل میں دعا کریں تو بھی اللہ سنتا ہے،اللہ دور سے بھی سنتا ہے قریب سے بھی سنتا ہے۔

پیارے بچو  اگر   کوئی ہم کو دور سے پکارے تو ہم نہیں سن سکتے،یا ہم کسی کو دور سے پکاریں تو وہ سن نہیں سکتا ۔لیکن اللہ کو کہیں سے بھی پکارو ،وہ برابر سنتا ہے،اللہ  ساتوں آسمانوں  پر عرش پر ہے لیکن بھی  برابر سنتا ہے ۔اس کو سننے میں ذرا بھی تکلیف نہیں ہوتی ۔

پیارے بچو اگر ہم کلاس میں    ایک ساتھ سب بولیں تو ہمارے ٹیچر کو کچھ بھی سمجھ میں  نہین آتا ،سارے بچے ایک ساتھ  بولیں تو ہم کو بھی  کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔اگر اکیلے اکیلے بولیں تو ہی سمجھ میں آتا ہے لیکن اللہ کے لئے ایسا نہیں ہے ۔وہ ایک ہی وقت میں سب  کی سنتا ہے اور سمجھتا ہے۔اور جواب دیتا ہے۔

اللہ اتنا بڑا  عظیم ہے  وہ  جانوروں  کی بھی سنتا ہے ،پرندوں کی بھی سنتا ہے ، چیونٹیوں  کی بھی سنتا ہے، مچھلیوں کی بھی سنتا ہے ،  شیروں کی بھی سنتا ہے ،ہاتھی کی بھی سنتا  ہے،اونٹ کی بھی سنتا ہے۔سب کی برابر سنتا ہے۔ہم لوگ  دور والوں کی آواز سننا چاہیں تو فون استعمال کرنا پڑتا ہے ،یا اور کوئی چیز استعمال کرنا پڑتا ہے ،لیکن اللہ کو دور والوں کی آواز سننے کے لئے کوئی چیز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پیارے بچو آو    ہم ہر وقت اللہ   کو یاد کریں گے ،نماز میں  یاد کریں گے ،چلتے پھرتے یاد کریں گے۔جب بھی   ہم کو بخار ہوتو یاد کریں گے،تکلیف ہوتو یاد کریں  گے ۔ ٹھوکر لگے تو یاد کریں گے ۔کوئی چیز گم ہوجائے تو یاد کریں گے۔اگر امی   بریانی بنائے تو یا دکریں گے ۔ابو مٹھائی  لاے تو   یاد کریں گے۔خوشی ہو تو بھی یاد کرنا ،غم اور تکلیف ہوتو بھی اسی یاد کرنا چاہئے ۔

پیارے بچو ہم  جتنی  دعائیں  پڑھتے ہین جیسے کھانے سے پہلے ،بعد  میں ،سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد گھر داخل ہوتے وقت نکلتے وقت ،یہ سب اللہ کو یاد کرنا ہی ہے۔ساری دعائیں اللہ کو یاد کرنے کے لئے سکھائی جاتی ہیں ۔پیارے بچو چلو ہم ہر وقت دعا کرتے رہیں  گے ان شاللہ۔

سوالات :

 ۱ اللہ تعالی کن کن کی آواز سنتا ہے؟

۲ کیا اللہ کو سننے کے لئے کسی چیز کا استعمال کرنا پڑتا ہے؟

۳ ہم  کب اللہ کو پکارتے  اور یاد کرتے ہیں؟

۴ سب جانور کس کو پکارتے ہیں؟

۵ سب اللہ کو ایک ساتھ پکاریں ،سنائیں تو کیا اللہ کو سننے میں سمجھنے میں کوئی  مشکل ہوتی ہے؟

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply